ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested بڈگام میں عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 4:10 PM IST

بڈگام میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ 4 معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد سے قابل اعتراز مواد برآمد کیا ہے۔

police-arrests-four-militant-associates-in-budgam
بڈگام میں چارعسکریت پسند معاون گرفتار، پولیس

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ منسلک چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبجے سے مجرمانہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس، فوج کی 62 آر آر کے ساتھ مل کر ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے 4 معاونین کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار افراد کی شناخت مشتاق احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن گوندی پورہ بیروہ، اظہر احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکن چیوڈارہ بیروہ، عرفان احمد صوفی ولد عبدالرشید صوفی ساکن آروہ بیروہ اور ابرار احمد ملک ولد عبدالرشید ملک ساکن بیروہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان سب کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Encounter in Poonch پونچھ کے سندھرا علاقے میں چار عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں مہینے میں ہی ضلع کے سب ڈویزن بیروہ کے کھاگ علاقے سے کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے 5 معاونین کو گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.