ETV Bharat / state

Hakim Yasin on JK Assembly Elections: 'انتخابات سے ہی عوام اور انتظامیہ کے مابین خلیج کا خاتمہ ممکن'

’’جموں و کشمیر کے لوگ اپنی شکایات کے ازالہ کے لیے ریاستی اسمبلی کی بحالی کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیادت کے بحران کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

’انتخابات سے ہی عوام اور انتظامیہ کے مابین خلیج کا خاتمہ ممکن‘

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 6:23 PM IST

بڈگام: پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے چیئرمین اور سابق وزیر حکیم محمد یاسین نے جموں و کشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے پر زور دیا تاکہ ’’جمہوریت کی مجموعی سطح پر بحالی ممکن ہو سکے۔‘‘ PDF organized Party Convention in Khansahib Budgam خانصاحب، بڈگام میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا: ’’مرکزی سرکار کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے، ریاستی درجہ بحال کرنے اور زمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سوا کئی چارہ نہیں ہے۔‘‘

’انتخابات سے ہی عوام اور انتظامیہ کے مابین خلیج کا خاتمہ ممکن‘

حکیم یاسین نے ضلع کے خانصاحب علاقے میں یک روزہ پارٹی کنونشن کے دوران مرکزی سرکار سے جموں و کشمیر میں فوراً سے پیشتر جمہوری عمل شروع کرنے کی اپیل کی۔ Hakim Yasin on JK Assembly Polls یاسین کے مطابق ’’جمہوری عمل سے ہی عوام اور انتظامیہ کے مابین خلیج کا خاتمہ ممکن ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار کو جموں و کشمیر میں سیاسی اور سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے لوگ اپنی شکایات کے ازالے کے لیے ریاستی اسمبلی کی بحالی کے لیے ترس رہے ہیں۔ قیادت کے بحران کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ پی ڈی ایف چیئرمین کے مطابق ’’اسمبلی انتخابات کا انعقاد یقیناً الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے تاہم مرکزی سرکاری کی جانب سے بھی انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے دلچسپی کا مظاہرہ کرنے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: BJP on Assembly Polls: ’بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لئے تیار‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.