بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے حیدر پور علاقہ میں ایک غیر مقامی نوجوان مزدور نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق گلشن آباد حیدرپورہ (بڈگام) میں ایک مکان میں کرائے پر رہ رہے ایک غیر مقامی مزدور نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ غیر ریاستی مزدور کی شناخت 24 سالہ ساجد عالم ولد تنویر عالم ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے۔
اس ضمن میں بڈگام پولیس کی ایک ٹیم پہلے ہی جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مزدور کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تمام طبی اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Non Local Labourer Dies of Heart Attack: غیر مقامی مزدور کی حرکت قلب بند ہونے سے موت