ETV Bharat / state

سرینگر ایئرپورٹ سے رات کے اوقات میں پروازوں کا سلسلہ جاری - ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر سنتوش ڈھوکے

سرینگر ایئرپورٹ سے موجودہ وقت میں رات کے دوران کولکتہ، دہلی، احمد آباد اور بنگلور تک براہ راست پروازیں جاری ہیں۔

night flights started
رات کی پروازیں
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 8:10 PM IST

سرینگر ایئرپورٹ سے گذشتہ ماہ مارچ میں پہلی بار رات کے اوقات میں پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب سرینگر ہوائی اڈے سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی پروازیں جاری ہیں۔ اگست 2018 میں سرینگر ایئرپورٹ پر نائت فلائٹس چلانے کی ٹیسٹنگ ہوئی تھی اور اس کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا۔

رات کی پروازیں

آخر کار گذشتہ ماہ کی انیس تاریخ کو پہلی مرتبہ سرینگر ایئرپورٹ سے رات کے اوقات میں پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر سنتوش ڈھوکے نے کہا کہ ابھی رات کے اوقات میں چار پروازیں چل رہیں ہیں اور آنے والے وقت میں مزید پروازوں کو بھی رات کے اوقات میں چلایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سرینگر ایئرپورٹ سے موجودہ وقت میں رات کے دوران کولکتہ، دہلی، احمد آباد اور بنگلور تک پروازیں براہ راست جاتی ہیں۔ ڈائریکٹر ایئرپورٹ نے کہا کہ مہاراشٹر اور پونے اور دیگر شہروں کو بھی جوڑنے کا عمل جاری ہے۔ بہت جلد ان شہروں کی جانب سے ایئرپورٹ سے پروازیں شروع ہوں گی، تاکہ یہاں کی سیاحتی شعبے کو فروغ ملے اور لوگوں کو بھی فائدہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں مزید دو علاقے مائکرو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں شامل

خیال رہے اس سے قبل سرینگر ایئرپورٹ پر آخری پرواز شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر لینڈ کرتی تھی اور پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر یہاں سے آخری پرواز اڑان بھرتی تھی، لیکن اب دس بجے تک اس ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.