ETV Bharat / state

'نئی عمارت کے باوجود عوام آج بھی پی ایچ سی کی مکمل سہولیات سے محروم'

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:06 PM IST

عوام کا کہنا ہے کہ پیٹھ زینیگام میں جو نئی عمارت تعمیر کی گئی اس کے لیے ہمیں کہا گیا تھا کہ این ٹی پی ایچ سی یہاں پر قائم کیا جائے گا۔ مگر ابھی تک اس پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔

عوام آج بھی پی ایچ سی کی مکمل سہولیات سے محروم

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں واقع زینیگام میں 'نیو ٹائپ آف پبلک ہیلتھ سینٹر' این ٹی پی ایچ سی کی عمارت تعمیر ہونے کے باوجود لوگوں کو کوئی راحت نہیں مل رہی۔

دراصل یہاں پر کئی برسوں سے ایک ڈسپنسری مقامی باشندے کے گھر میں چلائی جا رہی تھی۔ جب مکان مالک کو سالوں سے کوئی اجرت نہیں ملی تو اس نے اپنے گھر میں ڈسپنسری کے لیے جگہ نہیں دی۔

جس کے بعد گاوں والوں نے ڈسپینسری کا سامان اسی گاؤں کے ایک اور باشندے کے گھر میں رکھا اور وہاں سے ڈسپینسری چلنے لگی۔ لیکن 06 سال بیت گئے کرایہ دوسرے مکان مالک کو بھی نہیں ملا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندے غلام محی الدین ڈار نے بتایا 'ہمیں 16 سال پہلے بتایا گیا کہ ہمارے گاؤں میں ایک ڈسپنسری کام کر رہی ہے وہ بونہ زینیگام میں ہے۔ چونکہ ہمارا گاؤں بڑا ہے اور دو بڑے حصوں میں تقسیم ہوا ہے مگر حلقہ ہمارا ایک ہی ہے'.

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل خان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال کہیں پر بھی محکمہ صحت میں درج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کٹھوعہ میں جموں کشمیرکا پہلا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج قائم ہوگا

انہوں نے کہا 'اسپتال محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے سینکشن نہیں کیا ہے لہذا لوگ جو بھی مطالبات کر رہے ہیں، ہم ان کا ازالہ نہیں کرسکتے. یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ وہاں پر اتنی بڑی عمارت کیسے تعمیر ہوئی جو کہ محکمے میں کہیں پر بھی کاغذات میں درج نہیں ہے' .

انہوں نے مزید کہا 'اب ہم لوگوں کی سہولت کے لئے وہاں پر اپنے چند ملازمین کو بھیجتے ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو تھوڑی سی راحت پہنچے. میں وہاں کے لوگوں کو نزدیکی سب ضلع بیروہ یا ہردہ پنزو جانے کی تلقین کرتا ہوں تاکہ ان کا صحیح طریقہ سے علاج ؤ معالجہ ممکن ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.