ETV Bharat / state

میونسپل کونسل بڈگام کی نئی ایڈوائزری، عوام نے ستائش کی

میونسپل کونسل بڈگام نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے راستوں کے کنارے واقع گھروں کی چھتوں پر اسنو اسٹاپر لگانے کے احکامات صادر کئے ہیں، جس کی مقامی لوگوں نے ستائش کی ہے، اور میونسپل کونسل نے ایڈوائزری کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

municipal council budgam issued new advisory for snow stop
میونسپل کونسل بڈگام کی نئی ایڈوائزری
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 11:04 PM IST

بڈگام کے راستے پہلے سے ہی کافی تنگ ہیں اور جب برفباری ہوتی ہے تو ان تنگ راستوں سے گزرنا کافی دشوار ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ دوسری مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب تنگ راستوں پر واقع گھروں کے چھتوں پر موجود برف سڑک پر گر جاتی ہے جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، اور بسا اوقات جب یہ بھاری برف چھتوں سے گرتی ہے تو اس کے وزن اور رفتار راہگیروں کے لیے حادثے کا سبب بھی بنتا ہے۔

میونسپل کونسل بڈگام کی نئی ایڈوائزری، عوام نے ستائش کی

مستقبل میں حادثہ نا ہو جس کے لیے میونسپل کونسل بڈگام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے راستوں میں واقع گھروں کی چھتوں پر ہی اسنو اسٹاپر لگانے کے احکامات صادر کئے ہیں، میونسپل کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی مقامی لوگوں نے ستائش کی ہے۔

میونسپل کونسل بڈگام کے چئیرمین معراج الدین کے مطابق برفباری کے دوران راستے بند ہو تے ہیں، اور جب ہم راستوں سے برف ہٹا دیتے ہیں تو اسکے بعد چھتوں سے برف گرتی ہے جس کی وجہ سے راستے دوبارہ بند ہوتے ہیں، اس کے علاوہ چھتوں سے برف گرنے کی وجہ سے سڑکوں سے چلنے والوں کو بھی خطرہ بنا رہتا ہے۔

میونسپل کونسل بڈگام نے اپنے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی عمل کرانے کے لیے عوام کو آگاہ بھی کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔

میونسپل کونسل بڈگام کی نئی ایڈوائزری سے جہاں انتظامیہ کو کافی آسانی پیدا ہوگی وہیں ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.