ETV Bharat / state

خان صاحب کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

وسطی ضلع بڈگام کے کژھواری خان صاحب علاقے کے لوگوں نے بجلی فیس بڑھانے پر ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

خان صاحب کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا
خان صاحب کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 5:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:47 PM IST

احتجاج کے دوران لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

خان صاحب کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ان کی ماہانہ بجلی فیس 107 روپے سے بڑھا کر 265 کر دی گئی ہے۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ اںہوں نے اس معاملے کو کئی بارمتعلقہ محکمے کے سامنے اٹھایا لیکن ابھی تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ اپنے مال مویشی کو لے کر 6 مہینے جنگلوں میں ہوتے ہیں اور جب اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں تب سرما شروع ہوا ہوتا ہے اور سرما میں پورے وادی میں بجلی نا کے برابر ہوتی ہے۔ لہذا ہم متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری فیس کے اضافے کو ختم کرکے پہلے سے طے شدہ فیس ہم سے وصول کی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج میں مزید شدت لائیں گے، جس کے ذمہ دار محکمہ بجلی اور ڈی سی بڈگام ہوں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.