ETV Bharat / state

Illicit Timber Seized بڈگام پولیس نے غیرقانونی لکڑی ضبط کی، تین افراد گرفتار - کایروکے غیرقانونی لکڑی ضبط

پولیس نے ایک کارسے 56 لاگس 14-Cft (کایرو) کے غیرقانونی لکڑی ضبط کرلی اور تین افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا اور اس جرم کو انجام دینے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

بڈگام پولیس نے غیرقانونی لکڑی ضبط کی،03 افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 4:36 PM IST

مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے کنیر چاڈورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا، جس میں تین افراد سوار تھے، مذکورہ گاڑی کی تلاشی کے دوران، پولیس نے 56 لاگس 14-Cft (کایرو) کے غیرقانونی لکڑی برآمد کی جس کے بعد پولیس نے تینوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اس جرم کو انجام دینے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضبط شدہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر DL3CAL-3727 بتایا ہے۔ اور وہی گرفتار شدہ افراد کی شناخت فیاض احمد میر (ڈرائیور) ولد غلام قادر میر اور جہانگیر فیاض میر ولد فیاض احمد میر اور رئیس احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ہیں اور یہ تمام رہائشی کنیر چاڈورہ کے رہنے والے ہیں۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 51/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل بڈگام پولیس نے ضلع کے کھاگ علاقے سے غیرقانونی لکڑی کے 93 سوانز (دیوار اور کایرو) 35 Cft ضبط کر لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Safe Ayesha Campaign ہم نہیں چاہتے کوئی لڑکی عائشہ بنے، لیاقت علی کی کسک

واضح رہے کہ اس قبل بھی کئی علاقوں سے لکڑی کی اسمگلنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ حال ہی میں بانڈی پورہ سے بھی ایک زخص کو گرفتار کیاگیا تھا جو لکڑی کی اسمگلنگ کر رہا تھا۔بتایا گیا تھا کہ وہ شخص کئی سالوں سے اسمگلنگ کا کام انجام دے رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.