ETV Bharat / state

بڈگام: 'ہنر ہاتھوں کا' کے عنوان سے یک روزہ میلہ - جموں و کشمیر نیوز

وسطی ضلع بڈگام میں آج نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن کے تحت "ہنر ہاتھوں کا" کے عنوان سے یک روزہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔

بڈگام: 'ہنر ہاتھوں کا' کے عنوان سے یک روزہ میلہ

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 3:54 PM IST

Updated : Mar 18, 2021, 8:04 PM IST

اس میلہ کو امید اسکیم کے ساتھ جڑی خواتین سیلف ہیلپ گروپ کے لیے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا۔

بڈگام: 'ہنر ہاتھوں کا' کے عنوان سے یک روزہ میلہ

وہیں پروگرام میں چیف ایگریکلچر افسر بڈگام، چیف ہارٹیکلچر افسر بڈگام کے علاوہ این آر ایل ایم بڈگام کے کئی ممبران موجود رہے۔

پروگرام کا مقصد خواتین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ انکے کاموں کی تشہیر ہو اور ان کی مصنوعات کو فروغ ملے۔ اُمید اسکیم کے ساتھ جڑی خواتین نے میلے کو منعقد کرنے پر کافی خوشی کا اظہار کیا۔ میلے میں کئی اسٹالس لگائے گئے تھے جن پر ضلع میں اُمید اسکیم کے ساتھ جڑی خواتین نے اپنے کام کو اجاگر کیا تھا۔

میلے میں شرکت کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اس میلے کے ذریعے لوگوں تک انکی اشیاء کے حوالے سے جانکاری پہنچے گی جسکی وجہ سے انکا روزگار بھی بڑے گا۔ خواتین نے امید اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اسکیم کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اسکیم کے تحت انہیں سرکار کی جانب سے مالی مدد فراہم ہو رہی ہے جسکی وجہ سے وہ اب اپنا روزگار کما رہی ہیں۔

انہوں نے خواتین کو پیغام دیا کہ اس اسکیم کے ساتھ جڑے اور آگے بڑے وہیں این آر ایل ایم کی ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر شنارا نے کہا کہ اس میلے کے ذریعے اس اسکیم کے ساتھ جڑنے والی خواتین کو ایک پلیٹ فارم مل رہا ہے۔ انہوں نے ضلع ا تظامیہ سے اپیل کی ان خواتین کے لیے ایک مستقل جگہ فراہم کی جائے تاکہ انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہو سکے۔

ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے سرکار کی جانب سے نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اسکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ امید اسکیم کے تحت ضلع میں‌ قریب چار ہزار سیلف ہیلپ گروپس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.