بڈگام ریلوے اسٹیشن پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں قائم ایکسچینج سیکشن جل کر تباہ ہو گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ جس ایکسچینج میں یہ آگ لگی تھی۔ یہ ایکسچینج فروزپور تک ریلوے کا رابطہ بناتا تھا. ایکسچینج میں رکھا گیا سارا سامان تباہ ہو گیا ہے اور ساتھ ہی ایکسچینج کا دوسرے اسٹیشنز سے رابطہ بھی منقتع ہو گیا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجینسی افسر بشیر احمد نے کہا 'ہمیں ساڑھے چار کے قریب آگ کی اطلاع ملی. فوری کاروائی کرتے ہوئے ہم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آگ کہ وجہ شارٹ سرکٹ ہے'.
یہ بھی پڑھیے
سندھ - طاس معاہدہ: بھارت و پاکستان کے کمشنرز کے درمیان میٹنگ جاری
اگرچہ آگ کی وجہ سے ایکسچینج سیکشن کو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بڈگام ریلوے اسٹیشن وادی کشمیر کی ریل سروسز کا سب سے بڑا اسٹیشن ہے اور بیشتر ایڈمنسٹریٹیو کام یہیں سے ہی انجام دیے جاتے ہیں.