وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ کو کھاگ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو 200 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن کھاگ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر سرش کراسنگ پر ایک ناکہ کے دوران گاڑی کو روک کر اسکی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے 200 گرام چرس بر آمد کرکے چرس لے جا رہے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت گنستان، سمبل کے رہنے والے عبدلمجید پرے (عرف افضل) ولد اسد اللہ پرے کے طور پر کی ہے۔
پولیس نے منشیات فروش کو حراست میں لیکر ایک ایف آئی آر زیر نمبر 77/2020 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دیا ہے۔