بڈگام پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے پولیس نے نشہ آور مواد بھی ضبط کیا یے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے جامع مسجد ناربل کے نذدیک ناکہ لگایا تھا۔ اس دوران پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے اس شخص سے ایک سو ستر گرام چرس برآمد کیا۔
گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت بازار محلہ ناربل کے خضر محمد کے طور پر ہوئی ہے۔ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا یے۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ماگام میں مقدمہ درج کر لیا یے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بڈگام: طلباء کے لیے اسکالرشپ میلہ
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات مخالف مہم لگاتار جاری رہے گی اور یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک ضلع منشیات سے پاک نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ رواں سال بڈگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کیا یے اور اب تک ستر سے زائد افراد کو منشیات کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔