ETV Bharat / state

DM Budgam has Ordered to Impose Section 144: ڈسڑکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا

بڈگام ضلع کے ڈسڑکٹ مجسٹریٹ نے فوج اور شہریوں پر حالیہ میں بڑھتے ہوئے حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا۔ انتظامیہ کے جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز دی ۔District magistrate Budgam Has Ordered To Impose Section 144 In The District

district-magistrate-budgam-has-ordered-to-impose-section-144-in-the-district

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 8:57 PM IST

وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے ڈسڑکٹ مجسٹریٹ District magistrate Budgam Has Ordered To Impose Section 144 In The District نے علاقے کے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا ۔ یہ فیصلہ حلیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی طرف سے جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق مسلسل خطرے کے پیش نظر میں لیا گیا۔

انتظامیہ نے یہ فیصلہ عسکریت پسندوں کے جانب سے عوام اور فوج پر حملوں کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ۔ عوام اور فوج کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں CCTV Camera کو لگانے کا بھی حکم دیا گیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو کمزور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بارے میں کئی اعلی سطح سیکورٹی اجلاسوں میں زور دیا گیا ہے، کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمرے بینکوں، کاروباری اداروں، دکانوں، اے ٹی ایمز، مالز، ہوٹلوں، تعلیمی اداروں، ریلوے اسٹیشنوں، ہسپتالوں پر لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Attack in Budgam: عسکریت پسندوں کی گولی سے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی موت

ماضی میں جرائم پیشہ ملک دشمن عناصر نے ایسے کاروباری اداروں کو نشانہ بنایا جہاں پر کافی جان و مال کا نقصان ہوا، اس لیے انتظامیہ نے ایسے کاروباری اداروں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا تاکہ اس سے عوام میں ایک قوت بڑھے اور عام لوگوں میں مزید اعتماد پیدا ہوگا۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے نہ صرف دہشت گردی سرگرمیوں کو روک تھام لگے گی بلکہ انسانی زندگیوں کو بھی حفاظت فراہم ہوگی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.