ETV Bharat / state

بڈگام: انہدامی کارروائی پر عوام کا ہنگامہ، بغیر نوٹس بھیجے انہدام کا الزام

ضلع بڈگام کے میر گنڈ علاقے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اچانک انہدامی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

بڈگام کے میر گنڈ میں انہدامی کاروائی
بڈگام کے میر گنڈ میں انہدامی کاروائی
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 7:20 PM IST

وسطی ضلع بڈگام کے میر گنڈ علاقے میں تحصیلدار بڈگام کی جانب سے انہدامی مہم شروع کی گئی جس دوران کئی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔

ادھر لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر نوٹس بھیجے یہ انہدامی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مہندم کی گئیں عمارتیں کئی سالوں میں بنائی گئی ہیں اور اگر یہ تعمیرات غیر قانونی ہیں تو انتطامیہ نے آج تک اس جانب توجہ کیوں نہیں دی۔

بڈگام کے میر گنڈ میں انہدامی کاروائی

لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کو کُشادہ کرنے کے لیے زمین دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں معاوضہ فراہم کیا جائے۔

لوگوں نے تحصیلدار بڈگام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار نے ہی پہلے زمین کی فلنگ کروائی اور اب وہی انہدامی کاروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر وہ چاہتی اُسی وقت زمین کی فلنگ روک سکتی تھی اور آج ایسے حالات پیدا نہیں ہوتے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ علاقہ ڈی سی آفس بڈ گام سے کچھ ہی دوری پر واقع ہے اور آج تک انتظامیہ نے کوئی کاروائی کیوں نہیں کی۔

تحصیلدار بڈگام نزحت عزیز نے لوگوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.