ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: سوئبگ حلقہ سے اپنی پارٹی امیدوار نے مقامی لوگوں کی حمایت کا دعویٰ کیا - اپنی پارٹی امیدوار ارشد علی

سوئبگ حلقہ سے اپنی پارٹی امیدوار ارشد علی نے کہا کہ وہ فتحیاب ہوتے ہیں تو علاقے کے بنیادی مسائل کے نپٹارے کو ترجیح دیں گے۔

DDC elections
DDC elections
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 2:14 PM IST

جموں و کشمری کے ضلع بڈگام کے سوئبگ حلقہ سے اپنی پارٹی امیدوار ارشد علی نے کہا کہ وہ فتحیاب ہوتے ہیں تو علاقے کے بنیادی مسائل کے نپٹارے کو ترجیح دیں گے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: سوئبگ حلقہ سے اپنی پارٹی امیدوار نے مقامی لوگوں کی حمایت کا دعویٰ کیا
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران بڈگام خاص کر سوئبگ علاقے کو فراموش کیا گیا یے۔ جبکہ سابقہ حکومتوں نے یہاں کے لوگوں سے سوئبگ کی ترقی کے نام پر ووٹ تو حاصل کئے لیکن بنیادی مسائل بھی حل نہیں کئے جا سکے ہیں۔ انہوں نے این سی اور پی ڈی پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ارشد علی نے کہا سوئبگ کے لوگ خاص طور سے نوجوان بالغ النظر ہیں اور بہتر طریقے سے جان چکے ہیں کہ علاقے کی ترقی کس طرح ممکن ہوسکتی ہے۔ اپنی پارٹی کے امیدوار ارشد علی نے امید جتائی کہ ان کی جیت ضرور ہوگی۔ کیونکہ انہیں لوگوں کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.