ETV Bharat / state

DC Budgam Visits Magam ڈی بڈگام نے ماگام کا دورہ کرکے محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا - ڈی بڈگام نے محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی سی بڈگام نے محرم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ماگام کا دورہ کیا اور آر اینڈ بی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو محرم کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ممکنہ انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ڈی بڈگام نے ماگام کا دورہ کرکے محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 4:47 PM IST

ڈی بڈگام نے ماگام کا دورہ کرکے محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا

بڈگام: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام اکشے لابرو (آئی اے ایس) نے آج ماہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ماگام کے علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹاون ہال ماگام میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا ایک اجلاس میں جائزہ لیا۔ ڈی سی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مختلف شیعہ تنظیموں کے نمائندوں، ماگام اور دیگر ملحقہ دیہات کے مقامی نمائندوں نے اپنے مسائل اٹھائے، عوام کے مطالبات سننے کے بعد ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ دیہاتوں کا دورہ کریں اور سڑکوں کی میکڈمائزیشن، بلاتعطل بجلی، پانی کی سپلائی اور خوراک اور سول سپلائی سے متعلق مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Woman Married with Hindu مسلم شادی شدہ خاتون نے ہندو نوجوان سے شادی کرکے مذہب تبدیل کیا

انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ بروقت تعمیل رپورٹ پیش کریں اور راشن کی دستیابی کو یقینی بنائیں، آگ کی لکڑی کی تقسیم اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تنصیب سمیت دیگر سہولیات جنگی بنیادوں پر کئے جائیں۔ ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ تمام نشاندہی شدہ مقامات پر پانی کے ٹینکوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ میٹنگ میں صدر میونسپل کونسل ماگام مصطفی میر، ایس ڈی ایم بیرواہ توفیق اے غازی اور پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، آر اینڈ بی، ریونیو، میونسپلٹی اور دیگر متعلقہ دفاتر کے سینئر افسران کے علاوہ ممتاز شیعہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.