ETV Bharat / state

Implementation Of JJM: ڈی سی بڈگام نے جے جے ایم کے نفاذ پرتازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 2:52 PM IST

ڈی سی بڈگام نے ضلع میں جے جے ایم کے نفاذ پرتازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا۔جے جے ایم کے تحت تمام کاموں کو تیزی سے تکمیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع میں جے جے ایم کے تمام کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی گئی۔Jal Jeevan Mission

ڈی سی بڈگام نے جے جے ایم کے نفاذ پرتازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا

بڈگام:مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ پر تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی ہے۔ اس اسکیم کے تمام تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے متعلقہ محکمے کے ذریعے تفصیلی جائزہ ڈی ڈی سی کے سامنے پیش کیا گیا۔

چیئرمین کو بتایا گیا کہ ضلع میں کل 127555 گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن سے جوڑا جائے گا۔اس کے علاوہ تمام ادارے، آنگن واڑی مراکز، پنچایت گھر، PHCs، NTPHCs، اچھگام میں ٹرانزٹ رہائش کا احاطہ ایس ای ہائیڈرولک سرکل بڈگام کی اسکیم کے تحت کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہر گھر جل اسکیم کی آخری تاریخ اگست 2023 ہے۔

ڈی ڈی سی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر التوا اسکولوں، آنگن واڑی مراکز،اسپتالوں کی فہرست فوری طور پر شیئر کریں، جو کہ پائپ کنکشن کے بغیر ہیں، تاکہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے۔

انہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ پانی کے سپلائی کنکشن کے عمل کو تیز کریں، تاکہ مذکورہ اسکیم کے تحت کوئی بھی گھرانہ اس میں پیچھے نہ رہے۔ ڈی سی نے لائن ڈپارٹمنٹ جیسے کہ آر اینڈ بی، جنگلات، دیہی ترقی، پولیس اور ریونیو کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں جے جے ایم کے کاموں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پی ایچ ای کے ساتھ تال میل رکھیں۔

انہوں نے محکمہ پی ایچ ای بڈگام اور چاڈورہ کو ہدایت کی کہ وہ ان تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ کاموں اور سرگرمیوں کا ہفتہ وار چارٹ شیئر کریں، تاکہ جے جے ایم کے تحت کاموں کی تکمیل جلد عمل میں لائی جائے۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جے جے ایم کی تمام کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی۔ ایسوسی ایشن نے چیئرمین کو مسائل سے آگاہ کروایا۔

ڈی سی نے کہا جے جے ایم کے تحت کاموں کو مکمل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹھیکیداروں کو تمام تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکیم کے تحت تمام کام صاف ستھرا ہونا چاہئے اور کئے جانے والے کام کی رفتار تیز ہونی چاہئے تاکہ پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:CCTV footage Baramulla incident بارہمولہ میں پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

میٹنگ میں دیگر کے علاوہ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرام اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ، ایس ای مکینیکل، سی ای او، اے سی ڈی، اے سی پی، اے سی آر، ڈی آئی او، پی ایچ ای چاڈورہ اور بڈگام کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران اور ضلع میں جے جے ایم کی انجمن کے تمام ٹھیکیدار نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.