ETV Bharat / state

Measles Rubella Awareness Budgam خَسرہ روبیلا سے متعلق آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر زور - خَسرہ روبیلا سے متعلق آگاہی

ڈی سی بڈگام نے خَسرہ روبیلا کے خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی، اسکریننگ میں سرعت لائے جانے کے علاوہ بچوں کی ویسینیشن کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔ DC Budgam on Measles Rubella Awareness Campaign

خَسرہ روبیلا سے متعلق آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر زور

author img

By

Published : May 30, 2023, 2:56 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر، اکشے لبرو، نے ضلع میں ’’خسرہ - روبیلا‘‘ کے مکمل خاتمے سے متعلق ضلع سطح کے ٹاسک فورس کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانے اور ٹارگٹ گروپ کی اسکریننگ پر زور دیا تاکہ نہ صرف بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے بلکہ اس کا ضلع سے مکمل طور پر خاتمہ بھی کیا جا سکے۔

ڈی سی بڈگام نے امید ظاہر کی کہ ’’محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ آئی سی ڈی ایس کے عہدیداران، آنگن واڑی کارکنان اور اسکول کے اساتذہ چیف ایجوکیشن آفیسر، بڈگام کے ذریعے ضلع کو خسرہ-روبیلا سے پاک بنانے کے لیے مربوط کوششیں کریں گے جس طرح 2021 میں ضلع کو ٹی بی سے پاک بنانے میں ایک خاص طریقے سے کام کیا گیا تھا۔‘‘

ضلع ترقیاتی کمشنر نے خسرہ روبیلا کی بیماری سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ ٹارگیٹ گروپس کی نشاندہی کریں، ساتھ ہی سروے بھی انجام دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع بھر میں تمام بچوں کو ایم آر ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ اس بیماری سے پاک رہ سکیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹکمشنر، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، سی ایم او سمیت دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: DC Budgam Conducted A Monthly Meeting: 'عوامی مسائل کو جلد از جلد پورا کیا جائے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.