وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کرم شورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔
اعجاز احمد میر کی کرکٹ میں تکنیک اور کارکردگی کے باعث علاقے میں انہیں سچن تندولکر کے نام سے شہرت حاصل تھی۔
اس کی بر وقت موت کی وجہ سے نہ صرف اس کے گھر والے بلکہ کرکٹ شائقین بھی غم میں مبتلا ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اعجاز کی تکنیک سب سے منفرد تھی اور ان سے پورے ضلع کے باشندوں کو توقع تھی کہ وہ آئندہ دنوں میں ریاست کا نام روشن کریں گے۔