ETV Bharat / state

بڈگام میں نوجوان نے خودکشی کر لی - دفعہ 370کی منسوخی

ضلع بڈگام کے شوگہ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر زیریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

بڈگام میں نوجوان نے خودکشی کر لی
بڈگام میں نوجوان نے خودکشی کر لی
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 4:50 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک نوجوان نے مبینہ طور خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع بڈگام کے شوگہ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے گزشتہ شب زہریلی شئی کھا لی، جس کے بعد اسے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت اٹھارہ سالہ دانش احمد کمار ولد فاروق احمد کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ نوجوان گیارہویں جماعت کے امتحان میں ناکام قرار دئے جانے کے بعد کافی غمگین تھا۔

پولیس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دفعہ 370کی منسوخی اور بعد ازاں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی ادارے مسلسل بند رہے، گر چہ آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ جاری تھا تاہم 17مہینوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ 4G پر عائد پابندی کے سبب طلبہ کی تعلیم کافی متاثر ہوئی، جس کے سبب کئی طلبہ ذہنی تنائو کے شکار ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.