ETV Bharat / state

Budgam Winter Volleyball Tournament: بڈگام پولیس کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے وِنٹر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Budgam Police Organised Volleyball Tournament

بڈگام پولیس کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 11:55 AM IST

بڈگام پولیس کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
بڈگام پولیس کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بڈگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وِنٹر والی بال ٹورنامنٹ 2023 کا افتتاح کیا گیا۔ ایس ایس پی بڈگام، طاہر گیلانی نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔ اس چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ ینگ سپائکرز (نصراللہ پورہ) اور سپارٹن (خان صاحب) کے درمیان کھیلا گیا۔

افتتاحی میچ کو ینگ سپائکرز نے جیت درج کی۔ سپائکرز نے 2-0 سے اس مقابلے میں جیت حاصل کی۔ یہ ٹورنامنٹ ونٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ فیسٹیول 2023 کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ضلع پولیس کی جانب سے تائی کوانڈو چیمپئن شپ، اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور اوپن پینٹنگ مقابلے بھی منعقد کیے گئے تھے جن میں کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لے کر فتوحات بھی حاصل کیں۔

ان کھیلوں میں ضلع بھر آئے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ کھیل کود کی جانب نوجوانوں کی رغبت اور اس طرح کے کھیل مقابلوں کے انعقاد سے اسپورٹس کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کھیل سرگرمیوں سے نوجوان منفی اثرات سے دور رہیں گے اور سماج میں اپنی مثبت چھاپ چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: شہید پولیس مارٹیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے پہلے ہی مختلف کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا ہے اور ان کھیلوں کے ذریعے بڈگام پولیس نوجوانوں کو منشیات جیسی سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ نواجوانوں کو پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.