ETV Bharat / state

Budgam Traffic Advisory ماگام میں ماتمی جلوس کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری - ماگام میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

گیارہویں محرم کو نکالے جانے والے ماتمی جلوس کے پیش نظر پولیس نے ماگام قصبے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی۔

Budgam Traffic Advisory
Budgam Traffic Advisory
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 12:29 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام قصبے میں 11 محرم (30 جولائی-2023) کو محرم کا بڑا جلوس (ذوالجناح شریف) نکالا جائے گا جس کے نتیجے میں ماگام ٹاؤن میں ناربل تا ٹنگمرگ روڈ (این ٹی آر) کی ناکہ بندی ہوگی۔ اس جلوس کے پیش نظر پولیس نے عام لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ مذکورہ دن ٹریفک ڈائیورشن کو فالو کر کے درج ذیل راستوں پر ہی سفر کریں۔

ناربل سے آنے والی اور بیروہ کی جانب جانے والی ٹریفک کو کانہامہ سے بٹہ پورہ، روشن آباد (پل) کو کراس کر کے ایس کے پورہ سے گزر کر رڈبگ-بیروہ کے راستے آگے بڑھیں۔ ناربل سے آنے والی گلمرگ-ٹنگمرگ-کنزر جانے والی ٹریفک کو این ٹی آر (گلمرگ-ٹنگمرگ روٹ) پر ریلوے سٹیشن مازہامہ-نوری پورہ-آرچندرہامہ-گنڈخواجہ قاسم-کو کگمڈورہ-احمد پورہ کے راستے چھچلورا کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ٹنگمرگ-گلمرگ-کنزر سے سری نگر جانے والی ٹریفک کو چیچلورا میں موڑ دیا جائے گا جو کہ کرالہ پورہ ماگام-احمد پورہ-کگمڈورہ سے سنگھ پورہ کے رستے نیشنل ہائی سے سرینگر جائے گا۔
ٹنگمرگ-کنزر سے بیروہ جانے والی ٹریفک کو چھچلورہ پے موڈ دیا جائے گا اور وہ گوئیگام، بدرن- اری پاتھن روڈ سے بیروہ جائے گا۔ بیرواہ سے سری نگر جانے والی ٹریفک کو وات ماگام کراسنگ پر موڈ کر واتہ ماگام-پٹھ کانہامہ-بٹہ پورہ-این ٹی آر کے راستے بونہ کانہامہ پر سرینگر کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ بیروہ سے ٹنگمرگ-گلمرگ-کنزر جانے والی ٹریفک کو بدرن کراسنگ پر موڈ دیا جائے گا جو کہ بدرن-گوئیگام این ٹی آر کے راستے مندرجہ بالہ مقامات کی طرف جائے گا۔ واتہ ماگام کراسنگ سے بٹہ پورہ چوک تک لنک روڈ پر یک طرفہ ٹریفک ہو گا، یعنی واتہ ماگام بٹہ پورہ کانہامہ این ٹی آر کی طرف۔
مزید پڑھیں: Youm-e-Ashoora یوم عاشورہ کی مناسبت سے بڈگام میں ماتمی جلوس برآمد
پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ ٹریفک جام اور کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لیے تریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ کسی بھی مدد کے لیے بڈگام پولیس سے 01951-255027، 01951-255207، 8082567612 ایس ڈی پی او ماگام 6006751917 ایس ایچ او ماگام 9906449794 ٹیلیفون نمبروں پر رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں آباد ہیں اور محرم الحرام کے پیش نظر اکثر و بیشتر ماتمی جلوسوں سے سڑکیں جام ہوتی ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں مسافروں کو شدید دشواریوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے محرم الحرام کے دنوں میں خصوصاً ماتمی جلوسوں کے روز ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ عام لوگوں کو مشکالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.