پولیس پوسٹ سوئبگ کی ایک خصوصی ٹیم نے وڈون چوک پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ہونڈائی سینٹرو گاڑی کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے۔ ان کی تلاشی لینے پر ان کی پاس سے ممنوعہ کنٹرابینڈ سبسٹینسز برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ (کنٹرولڑ میڈیسن عنیکزٹ) کی 345 ٹیبلٹس اور 190 گرام چرس جیسی اشیاء بھی برآمد کی گئی۔
پولیس نے ان منشیات فروشوں کی شناخت جاوید احمد بیگ ولد عبدالرشید بیگ ساکنہ نسرلہ پورہ بڈگام اور مشتاق احمد شیخ ولد محمد رمضان شیخ ساکنہ گلوان پورہ بڈگام کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے اس ہونڈائی سنٹرو کار کو بھی سیز کر لیا، جس میں یہ سوار تھے۔ اس کار کا رجسٹریشن نمبر JK04A-4106 ہے۔
اس ضمن میں پولیس پوسٹ سوئبگ میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 116/2021 درج کی گئی جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوئی ہے اور مزید تحقیقات عمل میں لائی گئی ہے۔
بڈگام: پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا - jammu and kashmir, budgam
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے اپنی منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے پاس سے ممنوعہ ادویات برآمد کی گئی۔