ETV Bharat / state

Budgam Burglars Arrested بڈگام میں تین چور گرفتار، مسروقہ مال ضبط - بڈگام مسروقہ مال ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مال مسروقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Budgam Police Arrested Burglars

Budgam Burglars Arrested: بڈگام میں 3 نقب زن گرفتار، مسروقہ مال ضبط

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:20 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں 29/08/2022 کو ایک شخص فاروق احمد ڈار ولد گل ڈار ساکنہ ہالی پورہ کوکرناگ نے پولیس اسٹیشن خانصاب میں تحریری طور ایک شکایت درج کی کہ انہوں نے تنگنار میں ایک کیفٹیریا کا کام ٹھیکہ پر لیا ہوا ہے اور زیر تعمیر ڈھانچے میں لکڑی کی کچھ بالیاں اور پلائی ووڈ شیٹ رکھی ہوئی تھیں جن میں سے تقریباً 150 لکڑی کی بالیاں اور 25 پلائی ووڈ شیٹ چور اُڑا لے گئے۔3 Burglars Arrested in Budgam

تحریری شکایت پر پولیس اسٹیشن خانصاحب میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 150/2022 درج کیا گیا اور تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا اور انتھک کوششوں کے بعد دو ملزمان گلزار احمد حجام ولد عبدالغنی حجام اور عبد الحمید حجام ولد لعل حجام ساکنان رائیار، اچھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ Budgam Police Arrested Burglars in Khansahib

بڈگام پولیس کے مطابق ملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ کی گئی اور انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہی یہ چوری انجام دی ہے اور چوری کی گئی کچھ املاک رائیار میں رکھی ہوئی ہیں۔ ان کے انکشاف پر، چوری کی گئی لکڑی کے 37بالیاں اور 4 پلائی شیٹس برآمد کیئے گئے۔ دونوں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید برآمدگی اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

ایک اور پیش رفت میں پولیس تھانہ خانصاحب نے محمد یوسف شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکنہ چیک رئیتھن نامی ایک نقب زن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران اس نے ایک ایف آئی آر نمبر 109/2022 U/S 457,380 IPC میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جو تھانہ خانصاحب میں پہلے ہی درج کیا گیا تھا۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ کے گھر سے سونے کی اشیاء بر آمد ہوئیں جن میں ایک گولڈن ہار، دو گولڈن چین دو گولڈ پینڈولم، پانچ گولڈ رِنگ اور ایک جوڑی بالی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے مطابق اس کے قبضہ سے 40,000/= روپے کی نقد رقم بھی بر آمد ہوئیہے۔ انکے مطابق اس کیس میں مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں بھی متوقع ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.