ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات کاروباری گرفتار - news of Budgam

پولیس نے منشیات برآمد کر معاملہ درج کر لیا ہے۔

بڈگام: منشیات کاروباری گرفتار
بڈگام: منشیات کاروباری گرفتار
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 3:12 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے اپنی منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی تحویل سے کوڑین پھاسپیٹ کی 14 بوتلیں اور 20 سٹرپز نارکوٹک منشیات برآمد کی گئی۔

پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک ٹیم نے مازہامہ ریلوے کراسنگ پر ایک ناکہ بچھایا اور ناکے میں تلاشی کے دوران انہوں نے ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار سے پوچھ تاچھ کی جس سے پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ بدنامہ زمانہ منشیات فروش محمد مقبول میر ولد غلام حسن میر ساکنہ یعغی پورہ ماگام ہے، جو علاقے میں کافی عرصے سے نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا ہے اور اس کا غیر قانونی طور پر کاروبار بھی کرتا ہے جس سے علاقے میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کا رجسٹریشن نمبر JK05E-4563 ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 140/2020 درج کی گئی۔ منشیات فروشی کے الزام میں اس شخص کو گرفتار کر مگام تھامہ میں حراست میں رکھا گیا ہے اور مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.