بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک دھوکہ باز ٹھگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ بیروہ پولیس اسٹیشن کو متعدد افراد سے شکایت معصول ہوئی کہ ایک دھوکہ باز ٹھگ لوگوں سے سعودی عرب میں نوکری کے عوض بڑی بڑی رقومات اینٹ لیتا ہے اور بعد میں گل ہو جاتا ہے۔ ان شکایات کے ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ کے ایس ایچ او نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اس کی ازخود سرپرستی کی۔ پولیس ٹیم نے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کچھ لیڑز حاصل کیں ، جن کی بنا پر انہوں نے اس مذکورہ جعلساز شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز ٹھگ کی شناخت سمیر حسن ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن بیروہ کے بطور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Gujarati Conman Bail Rejected سرینگر کی ایک عدالت نے گجراتی ٹھگ کی ضمانت عرضی مسترد کردی
پولیس کے مطابق جعلساز نے سعودی عرب میں ملازمت کے بہانے کئی خواہشمندوں کو دھوکہ دیا ہے، اور وہ ان سے بڑی بڑی رقومات اینٹ لیتا تھا اور پھر ان کا فون نمبر بلاک کرتا تھا یا پھر کال نہیں اٹھاتا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین امیدواروں نے ان پر نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ اس دھوکے باز ٹھگ کے زیادہ تر شکار بے روزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہے۔اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 40/2023 جو کہ آئی پی سی کی زیر دفعات 420,354,294,506 IPC کے تحت درج کیا گیا ہے۔