ETV Bharat / state

بڈگام: جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے انتخابات منعقد - صحافیوں کو در پیش مشکلات کا ازالہ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں صحافیوں نے بدھ کو پہلی مرتبہ انتخابات منعقد کرکے ایسوسی ایشن کی تشکیل انجام دی۔

بڈگام: جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے انتخابات منعقد

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 7:10 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدھ کو جرنلسٹ ایسوسیشن بڈگام کے لئے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں توقیر گنائ صدر، نویدالحق نائب صدر، عارف بشیر وانی جنرل سیکریٹری اور محمد افضل بھٹ خزانچی منتخب ہوئے۔

بڈگام: جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے انتخابات منعقد

الیکشن انچارج جی ایم راتھر نے بتایا کہ ضلع بڈگام میں پہلی مرتبہ صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے لیے انتخابات منعقد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف وشفاف طریقے سے انجام پذیر ہوئے جس میں مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں اور نامہ نگاروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں چالیس سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر نو منتخب صدر توقیر گنائی نے ضلع میں صحافیوں کو در پیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’نو منتخب ایسوسی ایشن صحافیوں کی فلاح و بہبود کی وعدہ بند ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں پہلی بار بڈگام جرنلسٹس ایسوسیشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے اور آزادانہ طریقے سے ایسوسیشن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انتخابات میں ووٹنگ کی شرح سو فیصد رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.