جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں دوران شب چند نامعلوم افراد نے عبدالعزیز وانی ولد عبدالاحد وانی ساکنہ چوری مجرو کے گھر میں گھس کر اُس سے خنجر کی نوک پر 20 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
مزکورہ عزیز وانی جو کہ ایک سابقہ گرداوار تھے نے گذشتہ روز اپنی زمین فروخت کی تھی اور وہی رقم اپنے گھر میں سنبھال کر رکھی ہوئی تھی۔
چونکہ عزیز وانی کو اپنے ہی گاؤں میں ایک مکان خریدنا تھا، جس وجہ سے اس نے اتنی بڑی رقم بینک میں جمع نہیں کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر: پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
عبدالعزیز وانی اپنی زوجہ، بیٹی، بیٹا، بہو اور پوتی کے ساتھ اپنے گھر میں تھے۔ لوٹیروں نے رات کو ان کے گھر سے چاکو کی نوک پر ڈاکہ ڈالا اور سابقہ گرداوار کی بیوی کے گھٹنوں پر سریے سے وار کیا۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئی ہیں۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس معاملے کی خبر ابھی نہیں دی گئ ہے۔-