ارریہ : کورونا وبا سے لوگوں کی حفاظت کے لیے جہاں مرکزی و ریاستی حکومت اپنی سطح سے مسلسل کوشش کر رہی ہیں وہیں ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے بھی اپنی سطح سے کورونا وبا کے خاتمہ کے لئے کئی تدابیر اختیار کی ہیں تاکہ اس وبا سے ارریہ کے لوگوں کی حفاظت ہو سکے۔
اسی کو لیکر پردیپ کمار سنگھ نے چنئی سے دو ڈرون منگوائے ہیں جو پورے ارریہ ضلع کو سینٹائز کرے گا۔ اس کی شروعات رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر ڈی ایس پی پشکر کمار اور سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا کی موجودگی میں آج سے صدر ہسپتال سے شروع کیا جہاں ڈرون نے پورے ہسپتال کو سینٹائز کیا۔ دلچسپ یہ ہے کہ ڈرون سے ہسپتال کو سینٹائزر سے چھڑکاؤ ہوتے دیکھ دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی۔
اس موقع پر پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ ہمارا ضلع سمیت پورا ملک کورونا وبا کے دوسرے مرحلے کے زد میں ہے۔ ڈبلو ایچ او نے بھی ہوا کے ذریعہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
لہٰذا زمینی سطح سے کورونا کے خاتمے کے لئے ہم لوگ تو کوشش کر ہی رہے ہیں مگر اب ہوا کے ذریعہ سے بھی کورونا پر حملہ کیا جائے گا جس کے لئے چنئی سے دو ڈرون منگوایا گیا ہے۔
پردیپ سنگھ نے کہا کہ ڈرون سے سب سے پہلے صدر ہسپتال کے کووڈ سینٹر ،آئسولیشن سینٹر کو سینٹائز کیا جا رہا ہےاس کے بعد ارریہ کے نو بلاک کے سبھی گاؤں بازار سرکاری عمارتوں کو بھی سینٹائزریشن کیا جائے گا۔
پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لئے مرکزی و ریاستی حکومت مسلسل کوشا ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مگر یہ ذمہ داری صرف حکومت کی نہیں بلکہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے جب تک عوام اپنے طور پر مکمل بیدار نہیں ہوگی تب تک ہم اس وبا پر مکمل فتح حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔