ETV Bharat / state

Winter Session of Bihar Assembly: سرمائی اجلاس میں سیمانچل کی بدحالی کا معاملہ - All India Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen in Semanchal

بہار قانون سازاسمبلی Bihar Legislative Assembly میں آج سے شروع ہورہے سرمائی اجلاس Winter Session میں سیمانچل کی بدحالی و سوتیلے سلوک کا معاملہ ایم آئی ایم اٹھائے گی۔

بہار: سرمائی اجلاس میں سیمانچل کے بدحالی کا معاملہ

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 3:18 PM IST

Updated : Nov 29, 2021, 8:03 PM IST

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کا آج سے سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے۔ اس دوران سرمائی اجلاس Winter Session میں شامل ہونے کے لئے پٹنہ پہنچے تمام مخالف پارٹیوں نے حکومت پر دباؤ بنانے کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

ویڈیو

ایک طرف جہاں عظیم اتحاد حکومت کے پندرہ سال کے دور اقتدار میں بہار کی تنزلی پر گھیرنے کی تیاری میں ہے، وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سیمانچل All India Majlis-e-Ittehad-e-Muslimeen in Semanchal کے ساتھ ہو رہی مسلسل سوتیلے سلوک پر ایوان میں بات اٹھائے گی۔ جس کے لئے ایم آئی ایم کے رکن پوری طرح سے کمر بستہ ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان Akhtar Ul-Iman About Assembly Session نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ شروع سے ہی سیمانچل کی بدحالی اور اس علاقے کو نظر انداز کئے جانے کا معاملہ ایوان سے اٹھاتے رہے ہیں۔

اس کے باوجود بھی موجودہ حکومت سیمانچل کے ساتھ سوتیلہ رویہ اختیار کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ 'اس بار بھی ایم آئی ایم ایوان میں سیمانچل سے جڑے مسائل اور معاملات کو پوری مضبوطی سے اٹھائیں گے'۔

اخترالایمان نے کہا کہ 'اب تک جن لوگوں کی بھی حکومت رہی ہے سبھی نے سیمانچل کو مسلم ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے، وہ مسلمانوں کا صرف ووٹ لینا جانتے ہیں۔ اقتدار میں حصہ دینا نہیں چاہتے، مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے ہی مجلس قائم ہوئی ہے اور ہم اس کی لڑائی پوری مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے۔

اخترالایمان نے یہ بھی بتایا کہ 'سال کے بارہ ماہ میں سے سیمانچل کا علاقہ چھ ماہ تک سیلاب کی زد میں رہتا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ معاشی اور اقتصادی طور پر ٹوٹ جاتے ہیں، مگر حکومت کی جانب سے کوئی امداد حاصل نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی سب سے زیادہ شرح سیمانچل میں ہے، جہاں ایک ایک گھر سے درجنوں افراد روزگار کے لئے نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔ تعلیمی عمارت کے معاملے میں بھی سیمانچل سب سی نیچلے پائدان پر ہے، ارریہ، پورنیہ، کشن گنج میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں ہے جس کا مطالبہ ہم لوگ شروع سے کرتے آرہے ہیں۔ تو ان تمام موضوعات کو ایوان میں رکھ کر حکومت سے فوری طور پر حل کئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔

Last Updated : Nov 29, 2021, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.