ETV Bharat / state

Samadhan Yatra مرد اور خواتین جب مل کر کام کریں گے تو سماج کی مزید ترقی ہوگی، نتیش

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:11 PM IST

بہار کے وزیرر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپ سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ خواتین منسلک ہو چکی ہیں۔ 10 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل دی گئی ہے۔ پہلے خواتین صرف گھر کا کام کرتی تھیں، کھاناپکاتی تھیں ، گھر کا کام کر تی تھیں اور کھیتی کاشت کاری کاکام بھی کر تی تھیں۔ اب مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کما رہی ہیں، جس کی وجہ سے خاندان کی اچھی آمدنی ہو رہی ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار
وزیر اعلی نتیش کمار

پٹنہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دورا ن مونگیر ، لکھی سرائے اور شیخ پورہ اضلاع کی جیویکا دیدیوں سے بات چیت کی ۔اس موقع پر جیویکا دیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال سمادھان یاترا کے دوران مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جیویکا دیدیوں سے ملنے اور ان کی باتیں سننے کا موقع ملا ہے۔ آج یہاں جیویکا دیدیوں نے اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔ مجھے آپ لوگوں کی بات بہت اچھی لگی اور سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

۔ 24نومبر 2005 کو جب بہار کے لوگوں نے مجھے کام کرنے کا موقع دیا تو ہم نے ’سیلف ہیلپ‘ گروپ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے جب ہم رکن پارلیمنٹ اور مرکز میں وزیر تھے تو کئی مقامات کا دورہ کیا تھا اور سیلف ہیلپ گروپوں کا کام دیکھا تھا۔ پورے ملک میں سیلف ہیلپ گروپ تھا۔ بہار میں سیلف ہیلپ گروپ کی تعداد بہت کم تھی۔ہم نے ’سیلف ہیلپ‘ گروپ سے وابستہ خواتین کا نام’جیویکا‘ رکھا، تب سے آپ سبھی جیویکا دیدیاںکہلانے لگیں۔ اس وقت کی مرکزی حکومت کے وزیر نے آکر سیلف ہیلپ گروپ کے کام کو دیکھا تھااور اس کی بہت تعریف کی اور اسے پورے ملک میں اس کا نام ’آجیویکا‘ رکھا گیا ۔یعنی بہار کی ’جیویکا‘ پورے ملک میں آجائے۔بھرم میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے کیوکہ یہی اصلی جیویکا ہے اس کے بعد ہی ’آجیویکا‘بنا ہے ۔ اسے مت بھولیے گا۔ آپ جیویکا دیدیوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین آگے بڑھیں گی تو سماج بھی آگے بڑھے گا۔ ہم لوگوں نے غریب خاندانوں کو آگے بڑھانے کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ آپ سبھی جیویکا دیدیاں بہتر کام کر رہی ہیں۔ آپ دوسری ریاستوں میں جاکر ٹریننگ بھی دے رہی ہیں ۔ بہار کی جیویکا دیدیوں کے کاموں کی تعریف تمام جگہ ہو رہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہرجگہ گھوم کر دیکھیں جو منصوبے چلائے جارہے ہیں اس کا فائدہ لوگوں کو کتنا مل رہا ہے اور کیا کیے جانے کی ضرورت ہے۔ آپ کے ساتھ جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے دیگر کئی باتوں کے کے بارے میں معلومات مل رہی ہیں۔ اور دورہ کے دوران جیویکا دیدیاں اور لوگ بھی اپنے مسائل بتاتے ہیں جس کا حل کیا جاتا ہے ۔پہلے خواتین بول نہیںپاتی تھیں اور اب وہ بہت اچھے طریقے سے اپنی باتیں رکھ رہی ہیں اور جہاں بھی جاتی ہیں اپنی موجودگی بہتر طریقہ سے رکھتی ہیں ۔آپ کا کام بہت اہم ہے آپ کے کام سے آپ کے کنبہ کے ساتھ ہی سماج بھی آگے بڑھ رہا ہے اور بہار بھی آگے بڑھ رہا ہے ۔ ہم آپ کے مفاد میں کام کر تے ہیں ۔مرد اور خواتین جب مل کر کام کریں گے تو سماج کی اور زیادہ ترقی ہو گی۔

مزید پڑھیں:Samadhan Yatra وزیراعلی سمادھان یاترا پر گیا کے مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہیں

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.