ETV Bharat / state

بُنکروں کو ہے اچھے دنوں کا انتظار - اردو نیوز بہار

ریاست بہار کا بھاگلپور ریشمی شہر کے نام سے بھی مشہور ہے۔ حالانکہ ریشم کا کاروبار تو کب کا پھیکا پڑچکا اور اب یہاں تیار کی جانے والی بھاگلپوری چادریں اور ساڑی تیار کرنے کا کام بھی ماند پڑتا جا رہا ہے۔ کلیم انصاری کے اس کارخانہ میں عام دنوں میں کئی مزدور کام کرتے تھے لیکن اب تو دن رات کام کرنے والے مزدور ہیں اور نہ ہی ان کے ذریعہ تیار کردہ چادروں اور ساڑیوں کی مانگ ہے۔

weaver facing financial crisis in bhagalpur
بُنکروں کو ہے اچھے دنوں کا انتظار
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 10:28 PM IST

کلیم انصاری کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی کمر پہلے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے توڑی اور پھر لاک ڈاؤن سے کاروبار پوری طرح تباہ ہوگیا۔

دیکھیں ویڈیو

سلمان انصاری کا ہینڈلوم کام نہ رہنے کے باعث ایک مہینے سے بند تھا اور چند دنوں پہلے شروع ہوا ہے۔ پہلے جہاں روزانہ دس سے بارہ مہینے لگاتار ہینڈلوم چلتا رہتا تھا اب عالم یہ ہے کہ کام آدھا ہوگیا ہے اور وہ بھی مزدوری اتنی کم ہوگئی ہے کہ پیٹ پالنا مشکل ہے۔

مزدوری کم ہونے کی وجوہات کا ذکر کرتے وہ کہتے ہیں کہ کام کرنے والے زیادہ ہیں اور کام کم ہے ایسے میں مال تیار کرنے والے استحصال پر اتر آئے ہیں لیکن ان لوگوں کے پاس آپشن نہیں ہے۔

weaver facing financial crisis in bhagalpur
بُنکروں کو ہے اچھے دنوں کا انتظار

مزید پڑھیں:

نتیش کمار کو دیے جا رہے پیشکش پر آر سی پی سنگھ کا بیان

صوفیہ اپنے والد کا ہاتھ بٹاتی ہے کیونکہ کام کم ہے اور دوسرا مزدور رکھنے کی استطاعت نہیں ہے۔ بنکروں کے حالات کو دیکھتے ہوئے سلمان انصاری اور کلیم الدین انصاری جیسے بُنکر اپنی اولاد کو اس کام سے دور رکھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ آرام دہ چادریں اور قیمتی کپڑے تیار ضرور کرتے ہیں لیکن ان کی خود کی چادریں چھوٹی ہوتی جا رہی ہیں جو تن کو ڈھکنے کے لئے ناکافی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.