پانی کے مسائل اور اس کے حل کے متعلق تبادلہ خیال کے لیے مگدھ کمشنر پنکج کمار پال نے گیا، نوادہ اور اورنگ آباد کے ڈسٹرک مجسٹریٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس موقع پر تینوں اضلاع کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نے اپنے اپنے ضلع کے متعلق کشمنر کو تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
پنکج کمار نے پانی کی قلت والے علاقوں میں ٹینکر سے پانی مہیا کرانے کی ہدایت جاری کی۔
اس کے علاوہ میٹنگ میں لو اور دماغی بخار سے نمٹنے کی تیاریوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ مگدھ کشمنری میں لو سے اب تک 113جبکہ گیا میں 48 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔