ETV Bharat / state

دربھنگہ: بدمعاشوں سے پریشان گاؤں والے پہنچے ایس پی دفتر - اردو نیوز بہار

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے تلکیشور پنچایت کے درجنوں عوام اپنے ہی پنچایت کے جرائم پیشہ افراد شنکر یادو کے خوف سے پریشان ہوکر انصاف کے لیے دربھنگہ ایس ایس پی بابو رام کے دفتر پہنچ گئے، حالانکہ گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ان فریادیوں کی ملاقات ایس ایس پی سے نہیں ہو سکی۔

villagers troubled for criminal in darbhanga
بدمعاشوں سے پریشان گاؤں والے پہنچے ایس پی دفتر
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 9:18 PM IST

ان فریادیوں کے ساتھ رہبری کرنے آئے اسی پنچایت کے مکھیا کے شوہر کرن دیو مکھیا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، 'ان کے پنچایت کے شنکر یادو اپنے گرگے کے ساتھ مل کر آئے دن گاؤں والوں کو پریشان کرتے ہیں۔ بہو بیٹیوں کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہیں۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شنکر یادو کسی کا بھی کھیت جوت لیتے ہیں تو کسی کی فصل کاٹ لیتے ہیں اور کسی کو مار پیٹ دیتے ہیں۔ انہیں کسی کا ڈر نہیں ہوتا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'تلکیشور اوپی کے گاؤں کے افراد شنکر یادو کے خلاف کوئی شکایت بھی کرتے ہیں تو شنکر یادو پر کاروائی نہیں ہوتی۔'

مزید پڑھیں:

کیمور میں تاجر کے قتل کا خلاصہ

انہوں نے بتایا کہ، 'اس پر پہلے سے بھی کئی معاملے درج ہیں، پھر بھی کارروائی نہیں ہوتی ہے، اگر وقت رہتے اس پر اور مقامی تھانہ انچارج پر کاروائی نہیں ہوئی تو آنے والے وقت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لئے گاؤں والے مجبور ہوکر انصاف کے لیے درخواست لیکر دربھنگہ کے ایس ایس پی دفتر پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.