ETV Bharat / state

بنا موسم کی بارش فصل کے لیے فائدہ مند - کشن گنج میں بنا موسم کی برسات

ریاست بہار کے کشن گنج ضلع اور آس پاس کے علاقے میں بنا موسم برسات سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوا ہے بلکہ کسانوں کے چہرے پر خوشی کی چمک دیکھی جا سکتی ہے۔

unseasonal rain is beneficial for crops in kishanganj
بنا موسم کی بارش فصل کے لیے فائدہ مند
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 2:58 PM IST

اس موسم میں مکہ، گیہوں، ارہر اور گرما دھان کی کھیتی یہاں خصوصی طور پر کی جاتی ہے۔

بنا موسم کی بارش فصل کے لیے فائدہ مند

ان فصلوں کے لئے پانی بیحد ضروری ہے، ایسے میں بن موسم برسات کو کسان خدا کی رحمت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ معلوم کئے جانے پر کہ کیا حکومت کی جانب سے کسانوں کو کسی طرح کی کوئی مدد دی جاتی ہے تو اس پر شہباز کسان نے کہا کہ نہیں ہمیں آج تک حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی مدد نہیں ملی ہے.

فصلوں میں پانی کے لئے حکومت کی جانب سے ملنے والے موٹر پمپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہاں پانی کی سہولت کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان یا تو قدرت کے بھروسے بیٹھے رہتے ہیں یا پھر کرائے کے پمپ سے پانی پٹانے کا کام کرتے ہیں۔

وہیں دوسرے کسان شکیل احمد نے کہا کہ یقیناً یہ بارش فصلوں کے لئے کافی مفید ہے لیکن افسوس بہار کی نتیش سرکار کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے، سرکار کے غیر سنجیدہ سلوک سے آج کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.