ETV Bharat / state

Stone Pelting On Kalka Express In Gaya ٹرین پر سنگ باری کرنے کے الزام میں بے روزگار نوجوان گرفتار

گیا ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان نے بے روزگار سے تنگ آکر ٹرین پر پتھر بازی کی، نوجوان کے ذریعہ پتھراؤ کی وجہ سے کالکا ایکسپریس کے ایچ اے ون کے شیشے ٹوٹ گئے حالانکہ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ Unemployed Youth Stone Pelting On Kalka Express

ٹرین پر سنگ باری کرنے کے الزام میں بے روزگاری نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 1:32 PM IST

ٹرین پر سنگ باری کرنے کے الزام میں بے روزگاری نوجوان گرفتار

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے ریلوے اسٹیشن پر سنجیت کمار نام کے ایک نوجوان نے ٹرین کو نشانہ بنا کر اس پر سنگ باری کی ہے۔حالانکہ نوجوان نے اپنی اس حرکت کی عجیب وغریب وجہ بتائی۔ نوجوان نے اپنی حرکت کی وجہ بے روزگاری بتائی ۔ریلوے پروٹیکشن فورس ' آرپی ایف ' نے اپنے پریس ریلیز میں بھی نوجوان سنجیت کمار کی وجہ اس کے بیان کے مطابق بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی اور ذہنی دباو کو بتایا ہے۔نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2015میں گریجویشن مکمل کرچکا ہے۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل نوکری اور روزگار کی تلاش میں ہے کئی مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی وہ شریک ہوچکا ہے لیکن ابھی تک وہ بے روزگار ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے۔

اس واقعہ کو انجام دینے سے قبل اس کا گھروالوں سے روزگار کو لیکر ہی جھگڑا ہوا تھا اس کی وجہ سے وہ اسٹیشن پر پہنچا۔یہاں کچھ وقفے تک ویٹنگ ہال میں بیٹھا اور اچانک اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کرنے کے لئے اس نے ٹرین کو نشانہ بنایا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ نوجوان اسٹیشن کے باہر کسی سنسان جگہ پر سنگ باری کی بلکہ اس نے سخت ترین حفاظتی مقام یعنی کہ اسٹیشن پر ہی اس واقعہ کو انجام دیا ہے ۔

نوجوان نے پلیٹ فارم نمبر ایک پر ٹرین نمبر 12312کالکا ایکسپریس کو نشانہ بنایا اور وہ اس دوران آسانی کے ساتھ وہاں سے چلا گیا۔ آج تحقیق کے بعد اس نوجوان سنجیت کمار ابن شیام سندر سنگھ 'عمر 33 سال ' پتہ کھگریا تھانہ وزیرگنج ضلع گیا حال مقام چھوٹکی ڈلہا منڈراج بگہا تھانہ ڈلہا ضلع گیا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آرپی ایف انسپکٹر آشوک دوبے نے بتایا کہ ہاوڑہ کنٹرول کے ذریعے ڈی ڈی یو کنٹرول کو آج بدھ کو اطلاع ملی تھی کہ کالکا ایکسپریس پر گیا ریلوے اسٹیشن پر روانگی کے دوران رات گیارہ بجکر سینتالیس منٹ پر سنگ باری ہوئی ہے۔ اس میں ٹرین کی بوگی ایچ اے ون کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔اس میں کسی مسافر کو چوٹ نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Deputy CM Tesjasvi Yadav کسی کے جانے اور آنے سے بہار کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا، تیجسوی یادو

انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا معلومات کی تعمیل میں پہلے ٹرین کے اے سی میکنک محمد حبیب، ٹی ٹی ای سبروتو سے بات کی گئی اور پوری تفصیل حاصل کرنے کے بعد کاروائی شروع کردی گئی انہوں نے کہاکہ آرپی ایف کے زیر کنٹرول سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں فوٹیج کھنگالے گئے جس میں واقعہ صحیح پایا گیا ، پولیس کی ٹیم نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.