بودھ گیا سے موہن پور کی طرف جانے والی سڑک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ میں میٹرک کا امتحان دیکر موٹر سائیکل سے واپس گھر لوٹ رہے دوطالب علموں کی موت ہوگئی ہے۔
حادثہ ٹیمپو اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ بودھ گیا موہن پور سڑک پر بساڈیہہ گاؤں کے پاس پیش آیا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت وکی کمار اور گوتم کمار، موہن پور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
بودھ گیا پروجیکٹ کنیا اسکول سے دسویں بورڈ کا امتحان دینے کے بعد موہن پور کے بہیراڈییہ بائک سے یہ طالب علم لوٹ رہے تھے، اسی دوران بساڈیہہ گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹیمپو میں زبردست ٹکر ہوگئی۔
دو نوں طالب علموں کی موقع پر ہی شدید تصادم کی وجہ سے موت ہوگئی جبکہ ٹیمپو پر سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک ٹیمپو ڈرائیور بھی شامل ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مگدھ میڈیکل کالج میں بہتر علاج کے لیے بودھ گیا پی ایچ سی ریفر کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مقامی باشندے اور رشتہ داروں نے بودھ گیا موہن پور سڑک کو جام کرکے احتجاج کیا اور لواحقین کو مناسب معاوضے کامطالبہ کیا ہے۔
بودھ گیا تھانہ انچارج متیش کمار نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار میٹرک کا امتحان دینے کے بعد اپنے گھر کو لوٹ رہے تھے، ٹیمپو اور بائک کے درمیان تصادم کی وجہ سے دونوں طالب علموں کی موت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:
نئی ٹیکنالوجی سیکھنے سے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے: نتیش
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے افراد وکی کمار اور گوتم کمار سگے بھائی تھے۔ تمام زخمیوں کی صورتحال بہتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن میڈیکل کالج بھجوا دی گئی ہے۔