ETV Bharat / state

Bikapur Panchayat Gaya: وزیراعظم مودی بیکوپور پنچایت کی مکھیا سے 24 اپریل کو بات کریں گے

گیا کے بیکوپور پنچایت کی مکھیا مہر انگیز خانم سے وزیر اعظم 24 اپریل کو بات کریں گے۔ انکی پنچایت میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور اسکے بعد انہیں آن لائن ایوارڈ سے سرفراز ہونے کا اعلان کریں گے پنچایت کو اس موقع پر وزیر اعظم پچیس لاکھ روپے بھی دیں گے The Minister will be honored Mukhiya Mehar Angez Khanum۔

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 2:37 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 4:31 PM IST

Mukhiya Bekopur Panchayat Gaya
Mukhiya Bekopur Panchayat Gaya

بہار کے ضلع گیا کے بیکوپور پنچایت کی مکھیا مہر انگیز خانم نے وزیر اعظم کے ورچوئل پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ 24 اپریل کو جموں و کشمیر میں وزیر اعظم کے منعقد ہونے والے پروگرام کا براہ راست نشر ضلع گیا کے بیکوپور پنچایت میں ہوگا اور اسی پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی پنچایت کی مکھیا مہر انگیز خانم کو "دن دیال اپادھیائے خود انحصار ایوارڈ" سے نوازیں گے اور مکھیا کے کھاتے میں پچیس لاکھ روپے کی رقم بھی ٹرانسفر کریں گے The Prime Minister will honor the Muslim Mukhiya of Bihar۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس پروگرام کے موقع پر 24 اپریل کو بیکوپور پنچایت میں ایک خصوصی گرام سبھا کا بھی انعقاد ہوگا جس میں پنچایت کے سبھی طبقے کے لوگوں کے ساتھ سیاسی و سماجی رہنما اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود ہوں گے۔ اس کے مناسبت سے کلکٹریٹ احاطے میں واقع پنچایتی راج افسر کے دفتر میں افسران کے ساتھ مکھیا نے میٹنگ کر کے ابھی تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے ضلع پریوجنا افسر نے بتایا کہ ضلع گیا کے بیکوپور پنچایت کی مکھیا مہر انگیز خانم کے کاموں کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی بات کریں گے، ان سے آگے منصوبوں کو بھی جانیں گے۔ پنچایت کو پچیس لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی اور مکھیا کو مومنٹو یہاں کسی بڑے افسر کے ہاتھوں دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تیاری کر لی گئی ہے۔

جبکہ اس سلسلے میں مکھیا مہر انگیز خانم کہتی ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے دلچسپی ہونے پر کوئی بھی مسئلہ آپ کی راہ کا رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔ عوام سے جڑے رہیں گے تب ہی آپ اپنے علاقے کی چوطرفہ ترقی کرپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری خدمت اور عوام تک سبھی چیزوں کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے دیا گیا ہے۔ ہر سال پنچایتی راج ادارے کے ذریعے کیے گئے اچھے کاموں کی منظوری کے لئے سب سے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے پنچایتوں کو دیا جاتا ہے۔

مکھیا مہر انگیز خانم کے شوہر چھوٹن خان بتاتے ہیں کہ ان کے ذریعے مسلسل کیے گئے ترقیاتی کاموں کا نتیجہ ہے کہ آج انعام دیا جارہا ہے۔ لفٹ ایریگیشن کے شعبے میں انکی پنچایت میں اچھا کام ہوا ہے قریب 300 ہیکڑ کی سینچائی ہو رہی ہے اور وزیراعظم کے ذریعے ملنے والا یہ ایوارڈ لفٹ ایریگیشن کے لئے ہی دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ضلع گیا ہیڈ کوارٹر سے قریب اسی کلومیٹر دور بیکوپور پنچایت ہے اور یہ نکسل متاثر علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس پنچایت میں ضلع کے دیگر پنچایتوں میں سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2022, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.