ETV Bharat / state

Bihar Madrasa Board New Chairman بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نو منتخب چیئرمین نے عہدہ سنبھالا - Bihar Madrasa Board Newly Chairman

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تشکیل نو کمیٹی نے چارج لے لیا ہے۔ بورڈ کی ترقی معیاری تعلیم اور نظام میں شفافیت لانے پر اراکین نے تبادلۂ خیال کیا۔ Bihar Madrasa Education Board

Bihar Madrasa Board New Chairman
Bihar Madrasa Board New Chairman
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 5:17 PM IST

گیا: بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نومنتخب چیئرمین سلیم پرویز نے اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔ آج اُنہوں نے پھلواری شریف پٹنہ کے سیکٹر 2 میں واقع دفتر میں بہار ریاستی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے، بورڈ کے سبکدوش ہونے والے کارگزار چیئرمین عبدالسلام انصاری نے انہیں یہ چارج سونپا اور اُنہیں مبارکباد دی. سلیم پرویز نے اس دوران کہا کہ وہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے قوانین کے تحت اپنا کام کریں گے اور سرگرمیوں میں بہتری اور شفافیت لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بورڈ سے متعلق سبھی دفاتر میں ملازمین وقت پر عمل کریں گے، بورڈ کی میٹنگیں بھی وقت پر ہوں گی۔ جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر عمل کیا جائے گا اور بہتر ڈھنگ سے مدرسہ بورڈ چلے اس کا ہر حال میں خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں معیار اور بروقت امتحانات کا انعقاد ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ مدارس میں اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم پر بھی زور دیا جائے گا۔

اس موقع پر مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری سعید انصاری، کنٹرولر امتحان نور السلام، ریاستی جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نائب صدر اشرف انصاری، شکیل الرحمٰن منا خصوصی طور پر موجود تھے۔ واضح ہو کہ بہار حکومت نے گزشتہ روز ہی مدرسہ بورڈ کی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکشن جاری کیا تھا۔ سلیم پرویز بہار جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صوبائی صدر ہیں اور وہ اس سے پہلے بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.