ETV Bharat / state

کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا - The High Court expressed concern over the crisis in Corona

کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا۔ حکومت سے جمعہ کی صبح تک جاری تمام کاموں کی تفصیلات کو پیش کرنے کو کہا ہے۔

کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا
کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر ہائی کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا
author img

By

Published : May 6, 2021, 10:47 PM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا سے پیدا ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اس وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے جاری کاموں کی پوری تفصیل جمعہ صبح تک دینے کی ہدایت دی ہے۔

چیف جسٹس سنجے کرول اور جسٹس ایس کمار کی بینچ نے شیوانی کوشک اور دیگر کی مفاد عامہ کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے۔

عدالت نے حکومت سے ریاست کے کووڈ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کا نظم، دواﺅں اور آکسیجن کی سپلائی، آکسیجن ڈھونے والے ٹینکر سے متعلق پوری تفصیل دینے کو کہا ہے۔

ججوں نے ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی نظام کو درست کرنے کی سخت ہدایت دی اور کہا کہ آکسیجن سپلائی کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت آپسی تال میل سے نظام کو بہتر کریں۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے جاننا چاہا کہ میڈیکل آکسیجن لانے کیلئے وافر مقدار میں ٹینکر ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ استعمال کئے گئے پی پی ای کٹ سے انفیکشن نہ پھیلے اس کیلئے اسے تباہ کرنے کیلئے کیا انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اسپتالوں میں منظم طریقے سے آکسیجن کی سپلائی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ آکسیجن کی سپلائی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے سات ٹینکر دستیاب کرانے کی بات کہی گئی ہے اور اس میں سے چھ ٹینکر اب تک دستیاب بھی ہوچکے ہیں۔ مرکزی حکومت سے ریاست کو پورا تعاون مل رہاہے ۔ اس معاملے پر سماعت کل بھی جاری رہے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.