ETV Bharat / state

سیلاب زدہ علاقے میں دلہن کی منفرد وداعی - بہار

شدید بارش کی وجہ سے ایک جانب جہاں ریاست بہار کا ضلع ارریہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے تو دوسری جانب ایک ایسا بھی جوڑا ہے جو راستے پر پانی بھر جانے کی وجہ سے مشکل میں آ گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقے میں دلہن کی منفرد وداعی
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 12:11 AM IST

جی ہاں اگر شادی والے ہی دن اگر دولہا دلہن کسی مصیبت میں پھنس جائیں تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے دل پر کیا گرزے گی۔

دلہن کی منفرد وداعی، ویڈیو

ارریہ ضلع کے فاربس گنج علاقے میں راستے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دلہن کو ڈرم کی کشتی بنا کر اس پر بٹھا کر وداع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاربس گنج کے گرہا گاؤں سے دولہا اپنی دولہن سمیت بارات لے کر جوگبنی واپس لوٹ رہا تھا تبھی راستے میں پرمان ندی کا پانی سطح سے اوپر بہنے لگا اور سڑک ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے دولہا اور دولہن کے لیے پانی کے ڈرم سے خصوصی کشتی بنائی اور اسی بٹھا کر روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فاربس گنج بلاک کے مٹیاری ہوتے ہوئے یہ سڑک کرسا کانٹا کو جوڑتی ہے مگر ارریہ میں لگاتار ہو رہی بارش سے ندیوں میں زبردست طغیانی ہے اور سڑکوں پر دو فٹ سے اوپر پانی بہہ رہا ہے۔

مگر دلہن کی وداعی کے اس عجیب و غریب واقعہ کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔

Intro:جب سیلاب سے گھر گیا شادی شدہ جوڑا

ارریہ : بھاری بارش سے جہاں پورا ضلع سیلاب کے زد میں ہے ایسے میں اگر کوئی شادی شدہ جوڑا سیلاب کے زد میں آ جائے تو حالات کیا ہوں گے، اندازہ لگایا جا سکتا ہے. کیا دولہا دلہن اپنی قسمت کو نہیں کوس رہا ہوگا. کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ارریہ کے فاربس گنج سب ڈویژن میں جہاں سیلاب میں پھنسے دولھا دولہن اور باراتیوں کو ڈرام کا ناوں بنا کر الوداع کیا گیا.

Body:فاربس گنج کے گرہا گاؤں سے دولہا اپنی دولہن سمیت بارات لے کر جوگبنی واپس ہو رہا تھا تبھی راستے میں پڑنے والا پرمان ندی کا پانی اپنی سطح سے اوپر بہنے لگا اور سڑک ٹوٹ گئی. جس وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں نے دولہا اور دولہن کے ایک خصوصی ناوں ڈرام کا بنا گیا اور اسی سے جوگبنی کے لئے دونوں کو وداع کیا گیا. پہلے ڈرام کی سجاوٹ کی گئی اور اس پر بانس کے پھٹی سے گھیر کر دولہا و دولہن کے رنگین جازم بچھائی گئی. اس کے بعد مقامی لوگوں نے ڈھیر ساری دعائیں اور مبارکباد کہہ وداع کیا.

Conclusion:واضح ہو کہ فاربس گنج بلاک کے مٹیاری ہوتے ہوئے یہ سڑک کرسا کانٹا کو جوڑتی ہے مگر ارریہ میں لگاتار ہو رہی بارش سے یہاں کی ندیوں میں زبردست طغیانی ہے اور سڑکوں پر دو فٹ سے اوپر پانی بہہ رہا ہے. مگر اس واقعہ کو دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کی بھیڑ سی امنڈ پڑی. اس طرح سے یہ واقعہ لوگوں کے درمیان موضوع بحث بن گیا.

بائٹ..... مقامی گاؤں والے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.