بہار: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک قتل کا دلخراش ویڈیو وائرل ہورہا ہے ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جارہا ہے کہ ایک نوجوان ہاتھوں کے بل پر جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے لیکن بلیک ٹی شرٹ میں ملبوس ایک بدمعاش اس کا تعاقب کرتے ہوئے پیچھے سے گولی مار دیتا ہے، نوجوان ایک گھر میں کسی طرح داخل ہوجاتا ہے جس کے بعد بلیک ٹی شرٹ والا بدمعاش اپنے دوسرے ساتھیوں کو ہاتھوں سے اشارے کرکے بلاتا ہے اور ایک ایک کرکے چار بدمعاش پہنچتے ہیں اور جس گھر میں وہ نوجوان داخل ہوتا ہے اس گھر میں بدمعاش داخل ہوکر آرام سے قتل کے واقعہ کو انجام دے کر واپس ہوجاتے ہیں جس جگہ پر یہ واردات انجام دی گئی ہے وہاں پر ایک خاتون بھی کھڑی ہے تاہم ان بدمعاشوں کی ڈر سے کچھ بول نہیں پاتی ہے۔ Gaya Murder CCTV Footage
دراصل یہ معاملہ گیا شہر کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے جامع مسجد محلہ کا باشندہ محمد پرویز کے 24 سالہ بیٹا محمد افضال کے قتل کا ہے، واردات کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ یہ واردات 18 اگست 2022 کو پیش آئی تھی، شہر کے موریہ گھاٹ علاقے میں یہ واردات انجام دی گئی تھی تاہم اب قریب پانچ ماہ بعد واردات کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دکھ رہا ہے کہ افضال جان بچانے کے لیے گھٹنے کے سہارے چل رہا ہے لیکن بدمعاشوں نے گھیر کر اسے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ افضال کے گھر والوں کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت افضال نے زخمی حالت میں اپنے والد کو فون کرکے خبر دی تھی، مقامی باشندوں نے اسے ہسپتال لیکر جانے کی کوشش کی تاہم راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی حالانکہ اس معاملے میں کوتوالی تھانہ میں مقدمہ درج ہے تاہم پولیس کی کارروائی تشفی بخش نہیں ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ پولیس افسران کے دفتر کا چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
واقعہ کے قریب پانچ مہینے گزر جانے کے بعد بھی نامزد ملزموں کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی ہے متوفی افضال کی والدہ ساجدہ خاتون اور والد محمد پرویز اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس افسران کے دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں تاہم کہیں سے راحت نہیں ملی ہے، ایک بار پھر مگدھ رینج کے نئے آئی جی چھترنیل سے مل کر درخواست دے کر انصاف دلانے کی گہار لگائی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج متوفی افضال کے والدین نے آئی جی اور سیٹی ایس پی آشوک کمار سے ملاقات کر کے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Gaya Murder CCTV Footage
ساجدہ خاتون نے بتایا کہ اس معاملے میں کل 14 لوگوں پر نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی، کیس واپس لینے کے لیے بدمعاشوں کے ذریعے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ والد محمد پرویز نے کہا کہ اب تک ایک بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جب کہ دیگر بدمعاشوں کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر کوتوالی تھانہ جاتے ہیں تو وہاں کے پولیس افسران خود ان سے ہی بدمعاشوں کا موبائل نمبر اور پتہ دینے کی ہدایت دیتے ہیں اب ضلع میں نئے اعلیٰ افسران تعینات ہوئے ہیں تو ان سے امید ہے کہ کچھ بہتر ڈھنگ سے کارروائی ہوگی اسی لیے اعلیٰ افسران کو درخواست دیکر کارروائی کی گزارش کی ہے۔ Gaya Murder CCTV Footage
سٹی ایس پی اشوک پرساد نے بتایا کہ کوتوالی تھانہ کارڈ نمبر 22/ 511 درج ہے اس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے واقعہ کے تین مہینے بعد جب کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو اس وقت تھانہ انچارج جو اس کیس کے تحقیق کردہ بھی تھے ان پر محکمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کو ریمانڈ پر لیا گیا ہے جب کہ ایک نامزد ملزم نے اپنے نہیں ہونے کے شواہد پیش کیے تھے جس کی بنیاد پر تحقیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی لازمی طور پر ہوگی ایک نئی ٹیم تشکیل دیکر گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : Wife Killed Her Husband in Gaya: بیوی نے زیورات گروی رکھ کر کرایا شوہر کا قتل