ETV Bharat / state

گیا میں قبرستان کی زمین کے تعلق سے دو طبقوں کے درمیان کشیدگی - گیا میں دو طبقے کے درمیان کشیدگی

ضلع گیا میں قبرستان کی باؤنڈری کو شر پسندوں نے نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ، واقعہ کھیل کے دوران دو فرقوں کے نوجوانوں کے درمیان ہوئے تنازع کے بعد پیش آیا ہے ، ایک طبقے کا دعویٰ ہے کہ قبرستان کی زمین پر قبضے کی غرض سے قبرستان کی جگہ کا استعمال کرنے کی کوشش ہوتی ہے اور قبضے کی غرض سے چاومن اور چاٹ کے تھیلے لگوائے جاتے ہیں ،معاملے نے اتنا طول پکڑا کہ دونوں طرف سے ناصرف سنگ باری ہوئی بلکہ دو گاوں اس جھگڑے میں الجھ گئے۔

گیا میں قبرستان کی زمین کے تعلق سے دو طبقے کے درمیان کشیدگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 10:15 PM IST

Updated : Nov 21, 2023, 10:32 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے فتح پور تھانہ علاقے میں دو فرقوں میں معمولی باتوں کو لے کر تنازع ہو گیا ہے ، جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور اس پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کو موقع پر پہنچ کر کاروائی کرنی پڑی ، اس معاملے کے تعلق سے پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے ، فتح پور کے منجھولی اور بردواں گاوں میں یہ تنازع ہوا ہے ، ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کے مطابق تنازع کی کئی وجوہات ہیں جس میں ایک بچوں کے درمیان کھیل اور دوسرا قبرستان کی ایک جگہ پر چاؤمن کا ٹھیلہ لگانا ہے ، معمولی باتوں کو لے کر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اب صورتحال بہتر ہے ، ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے ، معاملے کو بڑھانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ،دونوں طرف سے سنگ باری بھی ہوئی ہے البتہ اس سنگ باری میں کوئی سنگین حالت میں زخمی نہیں ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ مذکورہ واقعے کو لے کر سنجیدہ ہے ، سماج دشمن عناصر کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا ،جو شخص معاشرہ کے بھائی چارہ امن اور قانون کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا، ان کے خلاف لازمی طور پر کاروائی کی جائے گی ، پنچایت اور اس گاؤں سے جڑے سبھی عام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی پریشانی اور مسائل کو انتظامیہ کے درمیان رکھیں ، آپس میں الجھنے کا کام نہیں کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے حساس مقامات پر افسران اور پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیے جانے کے ساتھ حساس مقامات کی پہچان کر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے گئے ہیں تاکہ ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے اس دوران سماج دشمن عناصر کی طرف سے قبرستان کی بونڈری کو پہنچائے گئے نقصان کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ سب ڈویژنل آفیسر کو ہدایت دی کہ قبرستان کی باؤنڈری کو فوری طور پر درست کرایا جائے ، ڈی ایم نے شانتی سمیتی کی میٹنگ میں آئے ہوئے گاؤں کے بزرگوں سے کہا کہ وہ اپنے گاؤں کے نوجوانوں کو پرسکون رکھیں ، کیونکہ وہ جذبات میں آکر امن و قانون کی صورتحال کو بگاڑنے میں لگتے ہیں تو ان پر سخت کاروائی ہوگی۔

انہوں نے میٹنگ میں کہا کہ اپنے مسائل کا اظہار کریں انتظامیہ اس کو حل کرے گا ،ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے جو پروٹوکول تیار ہیں اس پر عمل کریں ،نوجوان صحیح راستے پر چلیں، گاؤں اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں ، گاؤں میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھیں اور ساتھ ہی کسی طرح کی افواہ پر دھیان نہیں دیں ،انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فتح پور کے منجھولی گاؤں کے پاس معمولی سے بات کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا لیکن انتظامیہ اور پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر حالات کو قابو کر لیا ہے صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ فتح پور کا علاقہ امن کے لیے معروف ہے لیکن کچھ شرارتیوں نے ماحول کو کشیدہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کھیل کے دوران تنازعہ پیدا ہوا تھا ۔ اسی کو لے کر لوگوں کے ذریعے آپس میں جھڑپ ہوئی ۔واقعہ کی اطلاع جیسی ہی ملی فوری طور پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کو پرسکون کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر مجرمانہ شبیہ یا فساد کرنے والے جو بھی نوجوان رہتے ہیں انہیں مستقبل میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نا انہیں سرکاری نوکری مل پاتی ہے اور نا ہی انہیں سرکار کی کوئی اسکیم کا فائدہ ملتا ہے۔ اس لیے سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی کےبہکاوے میں نہیں آئیں-

یہ بھی پڑھیں: گیا میں مسلم لڑکی نے چھٹ پوجا کی رسم ادا کی

دراصل منجھولی اور بردواں گاوں کے درمیان میں قبرستان ہے جو کافی بڑی ہے ، قبرستان کے کچھ حصے پر باونڈری ہے جبکہ بقیہ حصہ یوں ہی خالی ہے ، ایک طرف کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ کچھ زمین مافیا کی طرف سے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، یہاں قبرستان کی زمین پر کھیل کے ساتھ دوسرے کام کیے جاتے ہیں ، معاملہ کئی برسوں سے پیش آرہا ہے ، لیکن آج اس معاملے نے طول پکڑلیا اور دونوں طرف سے سنگ باری ہوئی ، ایک گاوں میں دوسرے طبقے کی تو دوسرے گاوں میں دوسرے طبقے کی اکثریتی آبادی ہے اور اس وجہ سے یہ معاملہ دو گاوں کا بھی جھگڑا ہوگیا ہے حالانکہ ابھی حالت معمول پر ہیں اور احتیاط کے طور پر پولیس کی تعیناتی ہے-

Last Updated : Nov 21, 2023, 10:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.