ETV Bharat / state

'ہم فوج کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں' - بھارت چین سرحد پر کشیدگی

تیجسوی یادو نے بھارت چین سرحد پرکشیدگی پر کہا کہ 'ایسے وقت میں فوج ہی صحیح فیصلہ لے سکتی ہے۔ ہم فوج کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔'

'ہم فوج کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں'
'ہم فوج کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں'
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:31 AM IST

بھارت چین سرحد پر حالیہ کشیدگی اور سرحد پرجھڑپ میں فوجیوں کی ہلاکت پر بہار کے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بھارتی فوج ہر طرح کے حملوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بھارتی فوج پر فخر ہے۔'

تیجسوی یادو نے بھارت چین سرحد پر تناؤ کے معاملے میں کہا کہ ایسے وقت میں فوج ہی صحیح فیصلہ لے سکتی ہے۔ ہم فوج کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔'

اس موقع پر انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بھی رد عمل کا اظہار کیا۔

تیجسوی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اداکار کی موت نے ہم سب کو تکلیف دی ہے۔ اگر ان کا کنبہ چاہتا ہے تو پھر اس معاملے کی تفتیش ہونی چاہئے۔'

واضح رہے کہ 'تیجسوی منگل کو آر جے ڈی آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے، جہاں تیجسوی یادو نے کچھ رہنماؤں کو پارٹی کی رکنیت دلائی ۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.