پٹنہ: بہار کی دارلحکومت پٹنہ میں واقع حج بھون میں جمعرات کے روز جے ڈی یو اقلیتی سیل کی جانب سے دعوت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک و ریاست کی امن و امان کے لئے دعائیں ماںگیں۔ افطار سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افطار پارٹی میں شریک ہونے آئے تمام رہنماؤں کا استقبال کیا۔ Tejaswi, Tej Pratap Participation in JDU Iftar Party
جے ڈی یو کے اس افطار پارٹی میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو اور ان کے بھائی تیج پرتاپ یادو بھی شامل ہوئے۔ ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور تیجسوی یادو ایک دوسرے سے ملے اور تبادلہ خیال کیا۔
افطار کے وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تمام روزہ داروں کو کھجور پیش کیا، اور کہا کہ یہ وقت قبولیت کا ہے، تمام روزہ دار بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک اور ریاست کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ یہاں رہنے والے تمام لوگ خوشحال زندگی گزار سکیں۔