بہار میں کورونا کے معاملے میں مسلسل ضافہ ہورہا ہے ہر روز بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہورہی ہے۔ اس کے پیش نظر حزبِ اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے محکمہ صحت اور حکومت کی کارکردگی کو ناکارہ قرار دیا ہے۔
بہار میں کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے تیجسوی یادو نے اپنے سرکاری رہائش گاہ کو کووڈ سنٹر میں تبدیل کر دیا ہے اور تمام طبی سہولیات فراہم کرانے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔
تیجسوی یادو نے حکومت اور محکمہ صحت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی اور کچھ کرنے کی کوشش کیا جائے تو وہ اپنی تعاون نہیں کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما ایک ماہ سے مسلسل حکومت کا تعاون کررہے ہیں لیکن پھر بھی حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگوں کے جانب سے احتجاج کے بعد حکومت نے 243 ونٹی لیٹر کا انتظام کیا لیکن وہ سارے بیکار پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس وزیر صحت نے بیان دیا ہے کہ ونٹی لیٹر کو چلانے والا کوئی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا حزب اختلاف کی جانب سے ہمیشہ صحت ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا لیکن حکومت نے اس جانب کبھی توجہ ہی نہیں دیا۔ جس کی وجہ سے آج سرکاری اسپتالوں کی حالت بد سے بدتر ہے۔