ETV Bharat / state

'پٹنہ میں امام حسین کے نام سے ہسپتال جلد ہی تعمیر کیا جائے گا'

بہار شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے غیر قانونی کارروائی کی تحقیقات کرنے اور دارالحکومت پٹنہ میں ہسپتال قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

'Action to be taken against former chairman's corruption'
'سابق چیئرمین کی بدعنوانی کے خلاف کارروائی ہوگی'
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:01 PM IST

بہار شیعہ وقف بورڈ کے نو منتخب چئیرمین سید افضل عباس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔

انہوں نے سابقہ تمام ضلعی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے۔سابق چیئرمین نے جتنے بھی فیصلے بورڈ کی رضامندی کے بغیر کیا ہے۔ اسے رد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فیصلے پر کاروائی ہوگی۔ انہوں نے وقف املاک کے تحفظ کے ساتھ ایک بڑا ہسپتال قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

افضل عباس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ میں وقف املاک کا محافظ ہوں نہ کہ اس کا مالک ہمارے آباواجداد نے غریبوں کی مدد کے لیے وقف کیا تھا۔ میں ترجیحی بنیادوں پر وقف مسائل کو حل کروں گا۔ میری دلی تمنا ہے کہ پٹنہ میں حسین علیہ السلام کے نام ایک موڈرن ہسپتال بنائیں گے تاکہ ہر طبقہ کے لوگوں کا علاج ہو۔

سید افضل عباس سے خصوصی بات چیت

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نے اپنی مدت ختم ہونے کے کچھ روز قبل غیر قانونی طور پر بورڈ کی منظوری کے بغیر کچھ زمینوں اور دکانوں کو آنن فانن میں لیز کر دیا اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تفصیلی گفتگو میں کہا کہ دارالحکومت پٹنہ میں جتنی بھی املاک ہیں۔ اس پر اگر غاصبانہ قبضہ ہے تو وزیراعلیٰ نتیش کمار سے مل کر آزاد کرانے کے ساتھ اس کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.