پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمارنے 1 انے مارگ واقع ’سنکلپ ‘ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بہارپولیس بلڈنگ کنٹرکشن کارپوریشن کے ذریعہ 237.881کروڑ کی لاگت سے 38تھانوں کی عمارت ، سپول پولیس لائن ، سنیٹرل ٹریننگ سینٹر ، بہٹا سمیت 94 نو تعمیر پولیس عمارتوں کا افتتاح اور149.96 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے57 پولیس عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔
اس موقع پرمنعقد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار پولیس بلڈنگ کنٹرکشن کارپوریشن کو اس بات کے لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ آج 94 پولیس عمارتوں کا افتتاح کیا گیا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ 57 پولیس عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔
سال 2005 سے جب ہم لوگوں کو کام کر نے کا موقع ملا اس کے بعد ہم نے تمام چیزوں کا مطالعہ کیا تو پتہ چلا کہ پولیس فورس کی بہت کمی ہے۔
ان کے پاس گاڑی ،اسلحہ کےساتھ ساتھ ان کے رہنے کا بھی مسئلہ ہے ، پولیس عمارتوں کی بھی کمی ہے۔ ان تمام چیزوں پر کام کیا گیا۔
پولیس فورس کی تعدادبڑھائی گئی ان کے لیے گاڑی اورجدید اسلحہ فراہم کرائے۔
انہوں نے کہا کہ پولس بلڈنگ کنٹرکشن کارپوریشن کی تشکیل1974میں ہوئی تھی۔
اس کو سال 2007 میں ہم نے ریوائیو کیا ۔ اس کے بعد سے ہی تھانہ اور پولیس عمارت کے کئی عمارتوں کی تعمیر پولیس بلدنگ کنٹرشن کارپوریشن سے کرایا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جن تھانوں کے پاس عمارت تعمیر کے لیے اپنی زمین نہیں ہے ان کے لیے زمین فراہم کرائی جائے۔
جن تھانوں کے لیے زمین فراہم ہو گئی ہے وہاں تعمیر کا کام تیزی سے کریں اس کام میں تاخیر نہ کریں۔
جن اضلاع میں تھانوں کی عمارت کیلئے زمین نہیں مل رہی ہے وہاں کے ڈی ایم اورایس پی زمین کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
جن تھانوں کو زمین نہیں ملی ہے ان کے لیے میٹنگ کیجئے اور رکاوٹوں کو دور کر نے کی کوشش کیجئے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس تھانوں کو دو ونگ میں تقسیم کیا گیا ہے ایک ونگ لاءاینڈ آرڈر دیکھ رہی ہے اور دوسرے تفتیش کے کام میں لگی ہے۔
لاءاینڈ آرڈر کی بہتر حالت بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ تفتیش کاکام بھی تیزی سے کریں۔
پہلے پولس فورس میں خواتین کی تعداد کتنی تھی ؟ ہم لوگوں نے طے کر کے پولیس فورس میں خواتین کو 35 فیصد ریزر ویشن دیا۔
آج جتنی تعداد میں خواتین بہار پولیس فورس میں ہیں اتنی تعداد میں پورے ملک میں خواتین پولیس فورس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے تھانوں میں الگ سے انتظام کیا جارہا ہے۔
ان کے لیے رہائش کے ساتھ ساتھ تمام ضروری سہولتیں مہیا کرائی جارہی ہیں ۔ ہم لوگوں نے طئے کیا ہے کہ ہر تھانے اور سرکاری دفتر میں خواتین افسر اوراہلکار کی حاضری ہو، اس سے وہاں شکایت لے کر آنے والی خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راجگیر میں پولیس اکیڈمی بہتر بنا ہے۔
ابھی بھی اس کا کچھ کام باقی ہے اسے جلد سے جلد مکمل کریں۔
پولیس بلڈنگ کنٹرکشن کارپوریشن وقت طئے کر کے اس کے کام کو تیزی سے مکمل کرے۔
اسکے مکمل ہو جانے سے پولیس ملک میں بہار پولیس اکیڈمی کا ایک خاص مقام ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کی جو اور ضرورت ہو گی حکومت مہیا کرائے گی۔
مزید پڑھیں:بہار پنچایت انتخابات: مسلم ووٹرز بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹر ی مسٹر چنچل کمار ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ موجود تھے ، جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بجلی و منصوبہ اور ڈیولپمنٹ کے وزیر بجندر پرساد یاد و، چیف سیکریٹری مسٹر تریپوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، داخلہ محکمہ کے سیکریٹری مسٹر کے سنتھل کمار ، بہار پولیس بلڈنگ کنٹرکشن کارپوریشن کے چیف انجینئر مسٹر سہیل اختر ، سپول ڈی ایم مسٹر مہندرکمار،ایس پی سپول مسٹر منوج کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجودتھے۔
یواین آئی۔