ETV Bharat / state

جانوروں کی پہچان کے لیے ٹیگنگ - بہار میں جانوروں کی خریدو وفروخت

ریاست بہار میں ٹیگنگ کے ذریعے جانوروں کا رجسٹریشن ہوگا۔ اس عمل سے ٹیکہ، جانور بیمہ جیسے منصوبوں میں آسانی ہوگی۔

جانوروں کی پہچان کے لیے ٹیگنگ
جانوروں کی پہچان کے لیے ٹیگنگ
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 10:24 PM IST

ریاست بہار کے محکمہ پشو پالن کے ذریعے جانوروں کی پہچان کے لئے مفت میں کان ٹیگنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ محکمہ کے ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ اس منصوبے کو سبھی جانوروں کے لئے لازمی کیاجائےگا۔

ٹیگنگ کاکام ٹیکہ کاری سے قبل کیا جائیگا۔ ٹیگنگ کےبعد رجسٹریشن کیا جارہاہے، ساتھ ہی جانور پالنے والوں کو ان کے جانوروں کا ہیلتھ کارڈ بھی دیاجارہاہے۔

ہیلتھ کارڈ میں سبھی طرح کی تفصیلات درج ہوں گی ۔جس سے جانور کو فروخت کرنے میں آسانی ہوگی اور ساتھ ہی اس سے آن لائن خریدوفروخت کی بھی سہولت آسانی سے شروع کی جاسکتی ہے۔

وزیر پریم کمار نے کہاکہ ٹیگ کے ذریعے رجسٹریشن کراکر مالکوں کی پہچان اوراسکی تفصیلات محکمہ کے پاس جمع ہوگی ۔ٹیگ لگنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ جانور کے چوری ہونے یا کھوجانے پرآسانی سے اسکی جانکاری معلوم ہوسکے گی۔

ریاستی حکومت کاپشوپالن محکمہ کمفیڈ، اور باایف کے ذریعے سے ٹیگنگ کرارہاہے۔ ضلع گیا میں ابھی اسکا کام شروع نہیں ہواہے۔ تاہم مذکورہ وزیرنے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر گیا میں بھی ٹیگنگ کاکام شروع ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے بچہ ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.