ETV Bharat / state

سشیل مودی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

سابق نائب وزیراعلیٰ اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے امیدوار سشیل کمار مودی راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے ۔

سشیل مودی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب
سشیل مودی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 9:42 PM IST

پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے امیدوار سشیل کمار مودی راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے مودی کے علاوہ ایک واحد آزاد امیدوار شیام نندن پرساد نے پرچہ داخل کیا تھا۔ آج نامزد پرچوں کی جانچ کی گئی جس میں مودی کا پرچہ درست پایا گیا لیکن پرساد کے پرچے میںتجویز کنندوں کانام نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی امیدوار ی خارج کر دی گئی ۔ اس طرح مودی کے خلاف کوئی بھی امیدوار نہیں ہونے کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ انتخاب جیت گئے ۔

غور طلب ہے کہ راجیہ سبھا کی اس سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن 26 نومبر کو جاری ہوئی تھی اور امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ تین دسمبر تھی ۔ چار دسمبر کو نامزد پرچوں کی جانچ اور پانچ دسمبر کو نام واپس لینے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے بعد ہی مودی کی جیت کا رسمی اعلان ہوگا۔ دراصل 06 دسمبر اتوار ہے اور اس وجہ سے سرکاری دفاتر میں ہفتہ واری چھٹی ہونے کی وجہ سے مودی کو جیت کا سرٹیفکٹ سات دسمبر کو ملے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.